مجمع البحرین پیر طریقت مفتی عبید الرحمن و قاضئ شرع مفتی غلام یسین بنارس عصر حاضر میں تحریک سنیت کے دو عظیم سپہ سالار تھے

Spread the love

مجمع البحرین پیر طریقت مفتی عبید الرحمن و قاضئ شرع مفتی غلام یسین بنارس عصر حاضر میں تحریک سنیت کے دو عظیم سپہ سالار تھے ۔۔۔۔۔۔

مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

مجمع البحرین پیر طریقت مفتی عبید الرحمن صاحب رشیدی سجادہ نشین خانقاہ رشیدیہ و خلیفئہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت مفتی غلام یسین قاضئ شرع بنارس کا انتقال جماعت اہل سنت کے لۓ ایک حادثئہ عظمی سے کم نہیں،آپ دونوں عصر حاضر میں جماعتی تحریک وتبلیغ کے مضبوط سالار تھے، ملی وخانقاہی نظام آپ سے رونق پذیر تھے ،اپنی گونا گوں تحریک کے ذریعے ملی جمود وتعطل کی چادر کو تار تار کر دیتے تھے،اخلاق جمیل کے خوگر تھے ،پہلی ملاقات سے شرف یاب ہونے والے بھی اپنے آپ کو حضرت کے مدتوں کا شناسا محسوس کرتے ،ملی وخانقاہی اثرات کی توسیع میں خلق حسن کا بنیادی کردار سمجھا جاتا ہے اس میں بھی حضرت ممتاز ومشہور نظر آتے ہیں،ایسی ذات ستودہ صفات ہستیوں کا اس بزم گیتی سےدائمی روپوش ہوجانا بڑے قلق کی بات اور ملک وملت کا عظیم نقصان ہے،اس غم کی گھڑی میں ہم ان خانوادوں کے شریک و سہیم ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ آپ کے متعلقین ومتوسلین اور اولاد امجاد کو صبر واجر مرحمت فرماۓ ،حضرت کی تربت پر رحمت ورضوان کےپھولوں کی بارش برساۓ۔مذکورہ باتیں ماہر اسلامیات دارالعلوم اہلسنت قادریہ سراج العلوم کے استاذ مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے ایک پریس ریلیز میں بتائیں ۔،مفتی قاضی نور پرویز رشیدی کٹیہار،مولانا شیر محمد خان قادری پرنسپل دار العلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ،مہراج گنج ، مفتی قاضی فضل احمد مصباحی قاضئ شرع ضلع کٹیہار، مفتی قاضی شہید عالم رضوی استاذ جامعہ نوریہ بریلی شریف ،مفتی شمیم احمد نوری سہلاؤ شریف راجستھان،مولانا قاضی خطیب عالم مصباحی دار العلوم وارثیہ لکھنؤ، مولانا کاتب ذوالقرنین خان، مولانا قاضی فضیل احمد سراجی،مفتی رضاءالمصطفی مصباحی،مولانا ابرار عالم مصباحی نائب صدر اصلاحی رویت ہلال کمیٹی سالماری کٹیہار ،مولانا معراج عالم خازن اصلاحی رویت ہلال کمیٹی سالماری کٹیہار،مفتی مبشر رضا ازہر ممبئ،مولانا عسجد رضا بائسی، ، مولانا امتیاز اعظم نگر،مولانا فضیل پرنسپل دارالعلوم حمیدیہ بھؤ نگر بالوگنج،مفتی نوشاد عالم اعظم نگر،مولانا فیاض عالم مصباحی دارالعلوم محبوب یزدانی کچھوچھہ شریف، ، ،مولانا منظر الاسلام مدرسہ معین الاسلام ،ملک پور، ۔ ،مولانا حسیب الرحمن بنارس کے علاوہ درجنوں علما نے ان نابغئہ روزگار شخصیتوں کی مغفرت اور مکین جنت وپسماندگان کے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعائیں کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *