والدین جیسا کوئی نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی متبادل ہے

Spread the love

تحریر: محمد عامل ذاکر مفتاحی والدین جیسا کوئی نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی متبادل ہے

والدین جیسا کوئی نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی متبادل ہے

سورہ لقمان کی آیت نمبر ١٣ میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’ ہم نے والدین کے تعلق سے انسان کو تاکید کی ، اس کی ماں نے اسے ضعف در ضعف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا ، اور دو برس میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے ، کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کیا کر ۔

مذکورہ بالا آیت کے ترجمے سے والدین کی اہمیت و عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے ، کہ کس طرح وہ ماں اپنے پیٹ کے اندر نو ماہ  تک اسے لیے رہتی ہے اس دوران وہ ماں مشقتوں کے انبار کو برداشت کرتی ہے 

تمام تر حفاظتی اقدام اس کے لیے اٹھانے پر مجبور و لاچار ہوجاتی ہے ، اس کی بہتر نشوونما کے خاطر بڑی بڑی صعوبتوں کو گلے لگاتی ہے ، اس کے راحت و آرام کے لیے تکالیف و آلام کو بحسن و خوبی جھیلتی ہے ، ان تمام مصائب کے ساتھ پورے نو ماہ مکمل کرتی ہے ۔

پھر اس کی پیدائش کے وقت اسکی ماں جانکنی کے عالم میں ہوتی ہے ، آنسوؤں کی بارش کردیتی ہے ، شدتِ درد سے چیکتی چلاتی ہے ، اس قدر مشقت و تکلیف کو سہ کر بچہ کو جنم دیتی ہے کہ جس کا ہم اور آپ اندازہ لگا نے سے عاجز و قاصر ہیں ۔

اس کے علاوہ وہ باپ جو اپنے باپ بننے کی خوشی میں پھولا نہ سماتا ہے اور ساتھ ہی اس

کی ولادت پر مٹھائی وغیرہ کا انتظام کرتا ہے ، وہیں دوسری طرف اس بچہ یا بچی کے مستقبل کو خوشگوار بنانے کے لئے پہلے سے زیادہ چاک و چوبند ہو جاتا ہے اور اپنی اولاد کے فکر میں شب و روز محنت سے کماتا ہے 

چوں کہ باپ گھر کی دیوار کے مانند ہوتا ہے ، جب تک دیوار مضبوط رہے گی تب تک گھر محفوظ رہےگا ، ایک باپ ہی کی ذات ہے جو زندگی بھر صرف اور صرف اپنے بال بچوں کے بہتری کے خاطر دکھ سکھ کو برداشت کرتا ہے اور ایک نافرمان اولاد ہے کہ ان کے احسان کو فراموش کر بیٹھتی ہے ۔

اگر باپ کی قیمت کا اندازہ لگانا ہے تو چلے جاؤ اس شخص کے پاس جن کے والد اس دنیا سے رحلت کر چکے ہیں وہ تمہیں باپ کی قیمت بتائیے گا۔ کسی شاعر نے کیا ہی اچھا کہا ہے :

ان کا اٹھنا نہیں ہے حشر سے کم گھر کی دیوار باپ کا سیا ہے

چناں چہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ بچہ بولنے اور چلنے کے قابل ہوجاتا ہے تو والدین حرکت میں آتے ہیں اور اس کی فکر تعلیم میں منہمک ہوجاتے ہیں ، پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے تو والدین اس کی شادی کی فکر کرتے ہیں 

مناسب اور بہتر جگہ دیکھ سن کر خواہ بیٹا ہو یا بیٹی اس کا رشتہ لگاتے ہیں اسکے بعد شادی ہوجاتی ہے بچے ہوجاتی ہیں ، ان امور کو انجام دیتے ہوئے ماں باپ عمر لاغری و بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جاتے ہیں ۔

اب جب والدین بوڑھے ہوجائیں تو اولاد کی ذمےداری ہوتی ہے کہ جس طرح اس نے تمہاری پرورش اور دیکھ بھال میں کسی طرح کی کمی محسوس نہیں ہونے دیا ، تہماری ضرورت کو اپنی ضرورت سے مقدم رکھا ، خود مصائب و آلام کو گلے لگالیا اور تمہیں اس مصائب میں مبتلا نہیں ہونے دیا 

والدین خود بھوکے پیاسے رہے تم کو بھوکا نہیں رہنے دیا ، تم چلنے، بولنے، کھانے، پینے، اٹھنے،بیٹھنے، کے قابل نہیں تھے تمہیں ماں باپ نے اس قابل بنایا ، یہ تمام احسان والدین نے اولاد پر کیا ہے تو اولاد کو بھی چاہئیے کہ ان کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک اپنائیے اور ان زیادہ سے زیادہ وقت دیں جس طرح انہوں نے تمہیں پچپن میں کلیجہ سے لگائیے رکھا

ان تمام باتوں میں غور فکر کرکے انسان خود کہے گا کہ والدین جیسا کوئی نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی متبادل ہے ۔ والدین کے اولاد پر بے شمار احسانات و خدمات کی وجہ سے اللہ ربّ العزت نے انسانوں پر والدین کے متعلق تاکید فرمائی ہے ،

حدیث میں آتا ہے کہ ایک موقع پر آپ ﷺ کی خدمت میں ایک صحابی نے عرض کیا اے اللّٰہ کے رسول میں جہاد کرنا چاہتا ہوں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے والدین با حیات ہیں؟۔

تو صحابی نے کہا کہ جی ہاں رسول اللہ حیات سے ہیں ، آپ ﷺ نے صحابی سے کہا کہ جاؤ والدین کی خدمت کرو کیوں کہ والدین کی خدمت کرنا جہاد کے برابر ہے ( اللہ اکبر کبیرا) ۔

قرآن مجید میں بھی دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ ’’ جب والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں یا بڑھاپے کو پہنچ جائے تو انہیں اف تک نہ کہو ، جب اللہ نے والدین کے تعلق سے یہ حکم صادر کر دیا تو پھر کیوں کر أکثر الناس والدین کے لاغریت و ضعیفیت کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی انکی نافرمانی ، حق تلفی ، غیر جانبدارانہ فیصلہ کرنا شروع کردیتے ہیں 

جو احکام اللہ نے والدین کے تعلق سے جاری کیا ہے اس پر کیوں آج کی اولاد عمل پیراں نہیں ہوتے ، شادی ہوتے ہی بیوی کے غلام بن جاتے ہیں اور اس نافرمان بیوی کہ کہنے پر اپنے والدین کے ساتھ بدسلوکی و ہٹ دھرمی کاسا رویہ اختیار کرتے ہیں ، جو اس کا برتاؤ کرتے ہیں وہ احسان فراموش لوگ ہیں 

ایسی نافرمان اولاد کے لئے خدا کے ہاں درد ناک عذاب دیا جائےگا اور وہ دنیا میں بھی مختلف مصیبت و پریشانی میں جکڑے ہوئے ہوگے کیوں کہ اس اولاد نے خدا کے احکام کو فراموش کیا تو ظاہر ہے اللہ تعالیٰ بھی اسے سزا دے گا ، لیکن جو نیک اور صالح اولاد ہوتی ہیں وہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرتی ہے 

ان کے ہرہر حکم پر لبیک کہتی ہے ، ان کی ضروریات کو اپنی ضرورت سمجھتی ہے ، ان کی خواہشات کی تکمیل میں کوشاں رہتی ہے ، ان کے راحت و آرام کا سامان مہیا کرتی ہے ، اپنی تمناؤں کو پس پشت ڈال کر والدین کی تمنا کا خیال رکھتی ہے ، اور ان کے چین و سکون کے خاطر ہر طرح کی قربانی پیش کر دیتی ہے ۔

مختصر یہ کہ والدین کے احسان و کرم نوازی کا بدلہ و قرض انسان قیامت تک ادا نہیں کر سکتا ، اورجب تک والدین باحیات ہوتے ہیں اولاد کے لیے دنیا کے اندر روشن ستارے کے مانند ہوتے ہیں

جیسے ہی دنیا سے رخصت ہوتے ہیں ، تو ان کے لیے دنیا تاریک ہوجاتی ہے ۔ ابھی موقع ہے جن کی والدین باحیات ہیں ان کی قدر کرلو تو دنیا و آخرت میں سرخرو ہوجاؤ گے 

دنیا تہماری دل دادہ ہوجائیے گی اور اخروی زندگی میں جنت تہمارا ٹھکانہ ہوگا ، یہ سنہرے موقع کو غنیمت نہ جانا تو آخرت تو برباد ہوگی ہی ساتھ ہی تمہاری آخرت بھی تباہ ہوکر رہ جائے گی 

جتنا والدین اپنی اولاد کے خیر خواہ ہوتے ہیں اتنا کوئی نہیں ہوتا اسلئے مجبور ہوکر کہنا پڑا کہ والدین جیسا کوئی نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی متبادل ہے ۔ کسی نے سچ کہا ہے ۔۔
باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تک
ماں دعا ہے جو صدا سایہ فگن رہتی ہے

تحریر: محمد عامل ذاکر مفتاحی

مدرسہ فاروقیہ گوونڈی ممبئی

برائے رابطہ : 9004425429

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں 

ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی 

 مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر

قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

محبت کریں پیار بانٹیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

  قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

 اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے

خطرے میں کون ہے ؟

افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں 

 مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *