گستاخ نبی گری رام کے خلاف کارروائی کے لیےٹھا کر گنج میں احتجاج
گستاخ نبی گری رام کے خلاف کارروائی کے لیےٹھا کر گنج میں احتجاج ٹھا کر گنج
تحریک پاسبان ملت سیمانچل کے زیر اہتمام اتوار کے روز ملعون زمانہ گستاخ نبی گری رام کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کو لے کر ٹھا کر گنج میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں کثیر تعداد میں علماے کرام، ائمہ، اساتذہ، اور مختلف تنظیم و تحریک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ علاقے کے مختلف لیڈران ، نمائندگان اور عام لوگوں کی نے بھی شریک ہو کر گستاخ رسول گری رام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی جلوس بالکل پر امن ماحول میں نکالا گیا ، لہذا وقت مقررہ پر یہ جلوس نوری جامع مسجد پیٹرول پمپ ٹھا کر نج سے نکلا اور گاندھی میدان میں پہونچ کر اختتام ہوا
اس دوران گستاخ نبی گری رام کے خلاف کارروائی کی مانگ کو لے کر مختلف قسم کے نعروں سے لکھی ہوئی تختیاں لوگ ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے ۔
اس موقعے پر تحریک پاسبان ملت سیمانچل کے جنرل سیکریٹری مولانا ایوب مظہر نظامی نے ملعون زمانہ گری رام کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراً گری رام کے خلاف ایکشن لے چوں کہ یہ لوگ ملک کے بھائی چارہ اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے
مولانا عبد الصبور سلامی صدر تنظیم علمائے اہل سنت سیمانچل نے کہ کہ گری رام کی اس نا پاک جسارت سے پورے عالم اسلام کو تکلیف پہنچی ہے اس لیے تعزیرات ہند کے تحت اس پر سخت کاروائی ہونی چاہیے، مولانا شمشیر بانی مدرسہ البنات جامعہ رابعہ بصر یہ پوٹھیا نے کہا کہ مسلمان کو ہر تکلیف گوارا ہے لیکن ہمارے نبی کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں
مولانا شفیع احمد سعدی صدر تحریک پاسبان ملت کہ گری رام کا بیان مسلمانوں کو سخت تکلیف پہچانے والا ہے اس لیے اصولاً گری رام کو تمام عالم اسلام کے مسلمانوں سے معافی مانگی چاہیے مو؛لانا امیر الدین منظری نے کہا جو لوگ ملک کے بھائی چارہ کو برباد کرنا چاہتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت نوٹس لے حافظ ذوالفقار، حافظ عبد القیوم قاری حسن منظر مولانا عبد الحلیم تات پوا مولان ایوب عالم رضوی گلشن بھیٹہ، حافظ نور عالم ہزاری مولانا سرفراز، مولانا سرتاج مولانا مجسم فانی، سرپیچ ناصر میزان ربانی، پیش پیش رہے۔
وہیں اس موقع پر علاقے کے لیڈروں وسماجی کارکنوں میں سابق ایم ایل اے نوشاد عالم، سابق پر مکھ نمائندہ را جد لیڈر مشتاق عالم ،مکھیا نمائندہ غلام حسنین ضلع پارشد نمائندہ احمد حسین مکھیا سہیل اختر ( عرف راجابھائی) سابق پر لکھ نمائندہ رحیم الدین عرف حیبر سابق نائب پر لکھ غلام محی الدین ، ظہور رضوی سمیت کافی تعداد میں علمائے کرام،حفاظ عظام دانشوران قوم و ملت اور ارباب سیاست نے شرکت کی ۔
اخیر میں ، مولانا ایوب مظہر نظامی جزل سیکریٹری تحریک پاسبان ملت نے تمام شرکائے جلوس کا شکر یہ ادا کیا، ، اس موقع پر تحریک پاسبان ملت سیمانچل کی جانب سے گری رام پر مقدمہ درج کرانے کی خاطر آورش تھا نہ ٹھا کر گنج میں تحریری طور پر میمورینڈم سونپا گیا۔
اس کو بھی پڑھیں : مہاراشٹر کے مسلمانوں کو نتیش رانے کی دھمکی، مسجدوں میں گُھس کر ماریں گے، گستاخ رسول پنڈت کی حمایت کا اعلان
ان سب پر ایک نظر :