یومِ پیدائش پر مجاہد آزادی ڈاکٹر مغفور احمد اعجازی کئے گئے یاد
یومِ پیدائش پر مجاہد آزادی ڈاکٹر مغفور احمد اعجازی کئے گئے یاد
مغفور احمد اعجازی قوم کی شان تھے : محمد رفیعمظفر پور، (وجاہت، بشارت رفیع)
مجاہد آزادی و قوم و ملت کے بڑے رہنما و خادم اردو ڈاکٹر مغفور احمد اعجازی قوم کی شان تھے۔
یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے کہی ہے۔ ڈاکٹر مغفور احمد اعجازی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تعزیتی پروگرام میں جناب محمد رفیع نے یہ بھی کہا کہ مرحوم اعجازی نے یومِ آزادی کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا۔ 3 مارچ 1900 میں ان کی ولادت ہوئی۔ تلک میدان روڈ واقع اعجازی ہاؤس مجاہدین آزادی کا مرکز تھا۔ انہوں نے نہ صرف ملک کے لیے قربانیاں پیش کیں
بلکہ انہوں نے قوم و ملت کے لئے بھی بڑی فکر انگیز کارناموں کو انجام دیا۔ 1980 کی دہائی میں اردو کی بقا، ترویج و اشاعت کے لئے انہوں نے دس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل جلوس کی قیادت کی تھی۔ آج تک اردو کے نام پر پھر اتنا بڑا جلوس و مجمع دیکھنے کو نہ ملا۔
مرحوم اعجازی کے پوتا ایڈوکیٹ ڈاکٹر رضوان احمد اعجازی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دادا نے اردو کی بقاء کے لئے جو شمع روشن کیا تھا اس کو اب اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے دادا کے خواب کو پر دینے کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہوں ، پر عزم ہوں۔