Share This Post:
You May Also Like
One thought on “بڑے مشکل زمانے ہیں ،برے حالات ہیں میرے”
Leave a reply
- Default Comments (1)
- Facebook Comments
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
بڑے مشکل زمانے ہیں ،برے حالات ہیں میرے
بتاؤں کس طرح مجروح اب جذبات ہیں میرے؟
نہ تم سے بات ہوتی ہے ،نہ تم خوابوں میں آتی ہو
مکمل بے سکوں میرے لیے دن رات ہیں میرے
اِنہیں روکا نہیں تو یہ سمندر ہو ہی جائیں گے
یقیں آ تا نہیں ’’آنکھوں کے یہ قطرات ہیں میرے ‘‘
عجب رنگین لمحے تھے محبت کے زمانے میں
بنا تیرے قیامت کن ہوئے اوقات ہیں میرے
چلے آؤ تمہارے بن بڑی بوجھل طبیعت ہے
تمہارے ہی تصور میں سبھی لمحات ہیں میرے
کبھی میں بھی تو سانسیں خوب بھرتا تھا محبت میں
مگر پاگل کے جیسے اب عدمؔ حرکات ہیں میرے
سیف علی شاہ عدمؔ بہرائچی
Leave a reply
Pingback: میں اس کے لیے دو جہاں بیچتا ہوں ⋆ اظفر منصور ناسازؔ