ایک نئی کتاب تذکرۂ بنات مصطفٰی ﷺ

Spread the love

ایک نئی کتاب تذکرۂ بنات مصطفٰی ﷺ

مرتب :
مولانا محمد سلیم رضا مدنی
(ساکن: کنسولی، تحصیل مہور، جموں و کشمیر)

تبصرہ نگار : مفتی نظیر احمد قادری مصباحی

اللہ کے پیارے نبی صلی الله علیہ و سلم تاریخ انسانی کے سب سے جامع اور اکمل انسان ہیں ۔ اعلیٰ انسانیت کے تمام پہلو آپ کی زندگی میں اپنے تمام تر کمالات کے ساتھ جمع ہیں ۔ صحابۂ کرام ،صحابیات ، ازواج مطہرات ، و بنات طیبات ، آپ کی سیرت طیبہ کے پرتو و مظھر کامل ہیں ، ان نفوس قدسیہ کے ذکر کے بغیر نوع انسانی کی سیرت ادھوری رہ جاتی ہے ۔

اس لیے تمام ادوار و اعصار میں علمائے کرام نے جہاں مسائل شرعیہ ، عقلیہ ، نقلیہ ، کے ذریعہ سے نوع انسانی کی رہنمائی فرمائی ، وہیں ان مقدس شخصیات کے شب و روز کے افعال و اقوال اور ان کی حیات طیبات کے ہر پہلو کو بھی لوگوں کی رہنمائی کے لیے ذکر فرمایا ۔

آج ہم جس پر آشوب دور میں زندگی گزار رہے ہیں اس پرفتن دور میں مغربی کلچر ، تہذیب و تمدن نے جہاں ہمارے نوجوانوں کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں ہماری امت کی مائیں اور بیٹیاں بھی اس سے کافی متأثر ہو رہی ہیں

اس لیے ان کو اس تہذیب سے پاک رکھنے اور ان کی صحیح و شرعی رہ نمائی کے لیے جہاں علمائے کرام پر ضروری ہو گیا ہے کہ زمانہ کے تقاضے کے مطابق امہات المومنین ، صحابیات اور بنات طیبات کی سیرت کو آسان لب لہجہ میں امت کی شہزادیوں کے لیے پیش کریں وہیں ہر باپ ، بھائی ، شوہر اور بیٹے پر لازم ہو گیا ہے کہ ان مقدس ہستیوں کی سیرت پر مشتمل کتابیں اور رسائل ان کی رہنمائی کے لیے دستیاب کرکے پڑھنے کی تلقین کریں تاکہ ان کے عقائد و اعمال اور ایمان کی حفاظت ہو سکے ۔

آخری نبی صلی الله تعالیٰ علیہ و سلم کی پیاری بیٹیوں کی مقدس سیرت پر زیر نظر کتاب بنام ” تذکرۂ بنات مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم“ ، محب گرامی قابل قدر جناب محمد سلیم رضا مدنی صاحب شہزادہ،الحاج محمد شفیع صاحب کنسولی ،مہور ، ریاسی ، جموں و کشمیر ، کی عرق ریزی اور شوق و ذوق کا ثمرہ ہے

کتاب کے شروع میں موصوف کا اشعار پر مشتمل کلام ہی کتاب کی حقیقت کشائی کے لیے کافی ہے ، بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ بنات طیبات کی سیرت و حیات کو بیان کیا ہے ساتھ ہی اس سلسہ میں بہت سے شبہات کا ذکر فرما کر مدلل و مفصل انداز میں ان کا رد بلیغ بھی فرمایا ہے ۔ الله تعالیٰ موصوف کی اس کاوش کو مقبول عام و تام بنائے اور اس کے مرتب پر خصوصی اور ہم سب پر عمومی انعام فرمائے۔

کتاب کے مشمولات:
۔ اثبات بنات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر 25 سے زائد عربی کتب سے حوالہ جات نقل کیے گئے ہیں۔
۔ مندرجہ ذیل روافض کے اعتراضات کے جوابات تحریر کیے گئے ہیں۔
۔ کیا اعلان نبوت سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تین بیٹیوں کا نکاح کافروں سے کیا؟
۔ مباہلے کے وقت ایک شہزادی کیوں شریک ہوئیں! ؟
۔ سیدہ فاطمۃ الزہرا کی اولاد کو کاندھے پر بٹھایا تو دیگر شہزادیوں کی اولاد کو کاندھے پر کیوں نہیں بٹھایا ؟
۔ چار شہزادیوں کی مکمل سوانح عمری نقل کرتے ہوئے محققانہ انداز پر کثیر مواد کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ مالک کریم ان مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔

کتاب خصوصی رعایت کے ساتھ دستیاب ہے ، حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں ۔

6005761164

قیمت :110
آج ہی کتاب منگواکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادیوں کے ذکر خیر سے مستفیض ہوں!

ان لنکوں پر کلک کرکے خرید داری کریں  اور پیسے بچائیں 

Click here

Click here

Click here

0https://clnk.in/tGlj

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *