جامعہ اشرفیہ میں مسابقہ حفظ حدیث 23/نومبر کو
جامعہ اشرفیہ میں مسابقہ حفظ حدیث 23/نومبر کو ۔
✍️رپوٹر غلام مصطفیٰ آر ایم
محترم قارئین! آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ پچھلے چھ سالوں سے جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں طلبۂ اتردیناج پور کی طرف سے حفاظت احادیث کا مسابقہ منعقد کیا جاتارہا ہے
جس میں طلبہ کثیر تعداد میں حصہ لیتے ہیں اور کامیاب حضرات کو نقد و انعامات کے ساتھ سند بھی دی جاتی ہے اور امسال ساتواں مسابقہ حفظ حدیث ہونے جارہا ہے جس کی تفصیل یہ ہے ۔
بتادیں کہ اس مسابقہ میں جامعہ اشرفیہ کے طلبا کے علاوہ دیگر مدارس اہلسنت کے طلبا بھی شریک ہوسکتے ہیں ،
اس مسابقہ میں صرف درجہ ثانیہ تا تحقیق کے طلبا ہی حصہ لےسکتے ہیں ،جن میں پہلا انعام 7000/ ہزار روپے مع شیلڈ دوسرا انعام 5000/ہزار روپے مع شیلڈ اور تیسرا انعام 3000/ہزار روپے مع شیلڈ ہے
علاوہ ازیں فائنل تک پہنچنے والے تمام شرکا کو ترغیبی و تشجیعی انعامات دیے جائیں گے ۔نام اندراج کرانے کی آخری تاریخ 25/اکتوبر 2023ء ہے ،پہلا ٹیسٹ 9/نومبر 2023ء کو ہوگا ، دوسرا اور فائنل پروگرام 23/نومبر کو ہوگا ۔تمام مراحل آف لائن ہوں گے۔
مسابقہ میں عمر کی یا جگہ و ادارہ کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے طلبا کے ساتھ ساتھ دیگر مدارس اہل سنت کے طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں، دیے گیے ہر خانہ کے تحت تمام عناوین پر کم از کم تین احادیث مع اسناد و ترجمہ یاد کرنا ہے اور اس میں اصول حدیث و اصول جرح و تعدیل سے متعلق کچھ قواعد وضوابط بھی پوچھے جائیں گے۔ اندراج کرائیں۔
دیگر مدارس کے طلبا 7432028042
طلبۂ ثانیہ تا خامسہ 7478038862
درجات سادسہ تا فضیلت 9339038308
درجات تحقیق 9832431065
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
8528534799
9682227406
7679203801