ڈیجٹل مارکیٹنگ سیکھیں
بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہمیں زیادہ تر تحریریں سکل پر لکھتا ہوں, میرا زیادہ زور سکل سیکھنے پر کیوں ہے
اس کی وجہ۔۔۔؟؟؟
بات یہ ہے کہ میں بہت سارے کام کرنے کے بعد, 5,6 قسم کے چھوٹے موٹے فزیکل بزنس کرنے کے بعد, چار الگ الگ جگہوں پر نوکریاں کرنے کے بعد, در در دھکے کھانے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایک عام نوجوان کے لیے موجودہ دور میں سکل سے بہتر کوئی چیز نہیں۔۔۔میں 2012 سے مسلسل سٹرگل کر رہا ہوں بہت سارے کام کئے جن میں فزیکل بزنس, نوکریاں اور دیگر کام تھے
مختلف کام کرنے کے ساتھ ساتھ لگاتار ڈیجیٹل سکل سیکھتا رہا روزانہ محنت کرتا, نیٹ کیفے میں جا کر گھنٹے کا کرایہ دے کر سیکھتا تھا کیوں کہ میرے پاس کمپیوٹر اور نیٹ کی سہولت نہیں تھی۔۔۔2014 میں ایک عزیز استاد اور میرے محسن نے مجھے بیس ہزار روپے دئے لیپ ٹاپ کے لیے لیکن نیٹ کی سہولت تب بھی نہیں تھی تو میں گھنٹہ دو کے لیے نیٹ کیفے جاتا کورسز کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے لاتا اور ویڈیوز دیکھ کر پریکٹس کرتا۔۔۔2016 میں پشاور میں میرے ایک عزیز استاد نے مجھ پر شفقت والا معاملہ فرمایا اور مجھے پاس بٹھا کر گرافکس ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ سکھائی۔۔۔پھر اسی سال فری لانسنگ فیلڈ میں قدم رکھا لاہور کے محمد احمد بھائی نے مجھے اپ ورک پر اکاؤنٹ بنا کر دیا مجھے کام سکھایا میرے ساتھ بھرپور معاونت کی, مجھے 8,10 جابز لے کر دیں پھر اس کے بعد کام شروع ہوگیا, دو چار اداروں میں گرافکس ڈیزائننگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی جاب بھی کی, اس کے بعد اپنی ٹیم بنائی اور فری لانسنگ اور لوکل پروجیکٹ پکڑ کر کام کرنے لگے۔۔۔2018 میں نوکری چھوڑ کر اپنا کام شروع کیا ڈیجیٹل فیلڈ میں فری لانسنگ/ آن لائن سروسز/ آن لائن ٹیچنگ ان تین کاموں میں ہی اپنا وقت اور صلاحیتیں صرف ہورہی ہیں۔۔۔الحمدللہ بہت سارے نوجوانوں, علما کو سکل سکھائی جو اب آن لائن بہترین انکم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔
سوال یہ ہے کہ فزیکل بزنس اور آن لائن سروس میں زیادہ بہتر کیا ہے۔۔۔اب تک کے تجربے سے اور میرے موازنے کے مطابق پڑھے لکھے نوجوانوں کے پاس اگر بزنس کرنے کے لیے انویسٹمنٹ نہیں۔
نوکری کے لیے جگہ نہیں تو ان کے لئے سب سے بہتر یہی ہے کہ ڈیجیٹل فیلڈ میں قسمت آزمائی کریں۔۔۔کوئی ایک سکل سیکھ کر سروس دیں اور نوکری اور بزنس سے زیادہ بہتر انکم حاصل کر سکتے ہیں ان شاء اللہ۔۔۔حامد حسنڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے کے لیے
واٹس ایپ کریں9956447451
معراج احمد مصباحیڈیجیٹل مارکیٹر