دارالعلوم گلشن مصطفی بہادرگنج میں جشن دستار بندی وجشن ردا پوشی پورے تزک واحتشام کے ساتھ اختتام پذیر
دار العلوم گلشن مصطفی بہادرگنج میں جشن دستار بندی وجشن ردا پوشی پورے تزک واحتشام کے ساتھ اختتام پذیر
مارچ 6 2023ء بروز پیر مدرسہ گلش مصطفی بہادرگنج میں جشن دستار بندی وجشن ردا پوشی کی تقریب عمل میں آئی جس میں مبلغات نے گراں قدر خطابات کیے اور شاعرات نے نعت نبی کے گلدستے ڈالیوں میں سجاکر پیش کیے۔ سالانہ امتحان میں ممتاز واعلی اور فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والے طلبہ وطالبات کو انعامات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
ملکۂ مسند تدریس فاضلہ مزینہ کوثر مصطفائی نے علم دین کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ لوگ اپنی بچیوں کو اسلامی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کریں اور آر۔ایس۔ایس کے بچھاۓ ہوۓ جال سے بچیں اور اپنی عصمتوں کی حفاظت کریں ۔
ماہرہ علوم وفنون فاضلہ غوثیہ سلامی مصطفائی نے حجاب کی اہمیت اور اس کے مثبت و منفی نتائج پر اظہار خیال کیا اور قوم کی بیٹیوں کو تاکید کی کہ وہ بغیر حجاب کے گھر سے باہر قطعا نہ نکلیں ورنہ نتائج شرمناک ہوسکتے ہیں ۔
محترم قارٰئین !جامعہ گلشن مصطفی نسواں اپنی تعلیمی کاروائیوں میں سرگرم عمل ہے یہاں سے گیارہ طالبات کی مختلف شعبوں سے فراغت ہوئی۔
درجۂ تخصص سے تین طالبہ : مفتیہ صبیحہ سلامی مصطفائی مفتیہ درخشاں سلامی اور ترنم فاطمہ کو برقع و ردا پوش کیا گیا اور شعبۂ عالمیت سے تین طالبات عالمہ مقلیم نوری عالمہ تبسم نوری اور عالمہ نازیہ سلامی کو برقعوں اور رداؤں سے لیس کیا گیا۔
جب کہ پانچ طالبات کو تجوید وقراءت کے سرٹیفکٹ سے نوازا گیا
دار العوم گلشن مصطفی میں چار طلباے کرام :حافظ محمد اظہر (چھتیس گڑھ) حافظ محمد انس ،حافظ محمد شارق اورحافظ محمد فرید مراداباد کے سروں پر علما کے مقدس ہاتھوں سے تاج زریں رکھا گیا اور شب کی اس تقریب میں متعدد علما ومشائخ نے گراں قدر تأثرات سے نوازا ۔جس میں تلاوت کے فرائض قاری شکیل احمد فریدپوری نے انجام دیے۔
نعت ومنقبت قاری صداقت حسین نے پیش کی۔ مفتی محمد ایوب مصباحی صدر المدرسین ادارۂ ہذا نے جلسۂ کا اغاز کیا اور اپنی مختصر تقریر میں بتایا کہ عروج اور سربلندی کا معیار علم ہے ۔
مفتی محمد آصف رضا مصباحی برکاتی استاد اجمل العلوم (سنبھل) نے مسلمانوں کی زبوں حالی، قرطبہ سے علم و اسلام کے استیصال کی وجوہات اور مضمون نگاری کی اہمیت وضرورت کو واضح فرمایا۔
مولانا آصف کمال سیفی نے اپنے خطاب میں اس پر زور دیا کہ مقامی علما و ائمہ کو یکسر نظر انداز کرنا نامناسب ہے کیوں کہ عوام کی شرعی ضروریات زیادہ تر انھیں سے وابستہ ہیں۔
آخر میں مقرر خصوصی قاری محمد ایوب صاحب گورمنٹ ٹیچر شاہجہان پور نے خطابت کے جوہر دکھاۓ۔
پھر فارغین کےسروں پر داستار باندھی گئی اور منبر نور پر ہی انھیں اسناد وسرٹیفکیٹ دیے گئے اور مسابقۂ مقالہ نگاری میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو تشجیفی ایواڈ دیے گئے۔
ناظم اعلی قاری فہیم الدین صاحب نے ہدیۂ تبریک وتشکر پیش کیا اور صلوۃ وسلام ودعا کے ذریعے کانفرنس اپنی کامیابوں کی منزلوں کو طے کرتے ہوۓ اختتام پذیر ہوئی۔
اس حسین موقع پر درج ذیل علما وائمہ: مولانا محمد رضوان سلامی، مولانا اکبر علی سعدی، مولانا انیس منظری،مولانا کبیر احمد، قاری محمد فرمان رضوی، قاری شہادت حسین،قاری محمود حسن وغیرہ موجود رہے۔
کتبہ: محمد ایوب مصباحی صدر المدرسین وناظم تعلیمات دار العلوم گلشن مصطفی بہادرگنج مراداباد
8279422079