روزے کی قسمیں و عاشورہ کا روزہ

Spread the love

روزے کی قسمیں و عاشورہ کا روزہ

رمضان کریم کے روزے ہرمسلمان عاقل و بالغ پرفرض ِمعین ہیں اسی وجہ سے قوم مسلم بڑی خوشی و مسرت و شادمانی کے ساتھ رمضان شریف کے روزوں کا اہتمام کرتی ہے رمضان شریف کے روزے رکھنے میں کسی مسلمان کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا اور ہونا بھی نہیں چاہئے اس لئے کہ یہ حکم خداوفرمانِ رسول اللہ ہے ماہ رمضان کریم کے علاوہ دیگرگیارہ مہینوں کے مخصوص دنوں میںروزے رکھے جاتے ہیں

کیا ان مخصوص دنوں میں ان روزوں کا رکھنا فرض ہے یا واجب ہے یانفل ہے ؟ روزے کی قسمیں (۱)

فرض(۲)

واجب(۳)

۴) مکروہ ِ تحریمی فرض ۔رمضان المبارک کے روزے فرض معین ہیں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ پارہ ۲ آیت نمبر ۱۸۳میں فرمایاترجمہ کنزالایمان۔اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے

اگلوں پر روزےرض ہوئے تھے ۔اس آیت کریمہ میں روزوں کی فرضیت کا حکم موجود ہے روزے عبادت ِ قدیمہ ہیں زمانہء آدم علیہ السلام سے تمام شریعتوں میں فرض ہوتے چلے آئے ہیں اگر چہ ایام و احکام مختلف تھے مگر اصل روزے سب امتوں پرلازم رہے

واجب۔ شرعی عذرکے پیشِ نظرمثلاََ سفر مرض کی وجہ سے ماہِ رمضان کا روزہ رکھ نہیں پایا تو ضروری ہے کہ وہ عذرجانے کے بعد باقی روزوں کی قضارکھیں اورجن لوگوں نے عذروں کے سبب روزہ توڑااُن پرفرض ہے کہ ان روزوں کی قضارکھیں جیسے قرآن پاک میں اللہ پاک نے سورہ بقرہ پارہ ۲ آیت نمبر ۱۸۴میں فرمایاترجمہ کنزالایمان ۔توتم میں جو کوئی بیمار یا سفرمیں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں رکھو۔ نفل ۔ نفل روزوں کی بڑی فضیلت احادیث میں موجود ہے صحیح بخاری کتاب الصوم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *