احتیاط کے ساتھ ردعمل دیجیے

Spread the love

احتیاط کے ساتھ ردعمل دیجیے

تحریر : توصیف القاسمی

حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ (حماس) کے سیاسی راہنما شیخ اسماعیل ہانیہ کی شہادت( 31/ جولائی 2024 ) کے بعد امت مسلمہ میں موجود متشدد مسلک پرست طبقے نے انتہائی خطرناک اور ناعاقبت اندیش ردعمل دیا جو کہ سراسر غیر اسلامی حرام اور کم فہمی پر مبنی ہے ، اس طبقے کا کہناہے کہ ایران نے غداری کرکے شیخ اسماعیل کو قتل کرایا ہے اور یزیدی کردار ادا کیا ہے ۔

مذکورہ مسلک پرست طبقے پر ہمارے محترم دوست اختر نفیس صاحب نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کچھ ہندوستانی لوگ حماس کی قیادت سے زیادہ سمجھ دارہیں ، اُنہیں ایرانی قیادت کی منافقت کا پتہ ہی نہیں چل گیا بلکہ پہلے سے ہی پتہ تھا مگر حماس کی قیادت بہت بھولی ہے“ ۔

یہ بیانیہ مکمل طور پر بکواس اور کمینے پن پر مبنی الزام ہے ، ایک ایسے وقت میں جبکہ شیعہ سُنی طاقتیں بہت تیزی سے متحد ہورہی ہیں اور متحدہ طورپر ہی اسرائیل کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں — اس قسم کا بے بنیاد الزام أہل سنت کی طرف سے بہت بڑے پیمانے پر پھیلانا اور بدنام زمانہ تاریخی کرداروں کو یہاں پر چسپاں کرنا اتحاد کی تمام تر کوششوں کو زنگ آلود اور زہر آلود کرنا ہے خود ایران کے بڑے بڑے عہدے داران سفارت کار اور سائنس دان قتل کیے گیے ہیں جنکو واضح طور پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے قتل کیا ہے اس میں خود ایران کا ہاتھ تلاش کرنا سراسر نادانی ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ ایران سمیت پورے عالمِ اسلام کا مذہبی طبقہ خود اپنے مسلمانوں کی حقیقی صورت حال کو ہی نہیں جانتا ۔
قارئین کرام! مسلم ممالک میں برسراقتدار سیکولر لبرل طبقہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے بالکل خالص نہیں ہے جن ممالک میں اسلامی طاقتیں زیادہ منظم ہیں وہاں پر سیکولر لبرل طبقہ انتہائی آسانی سے اور کامیاب طریقے سے مغربی طاقتوں کے لیے جاسوسی کرتا ہے ۔

ایران اور پاکستان دونوں ہی ملکوں کے سیکولر لبرل کیڑے اس قسم کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں ، پاکستان کے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی شہادت ایک مسلمان ڈاکٹر کی جاسوسی کی بدولت ہوئی تھی ، دونوں ہی ملکوں میں یہ غدار طبقہ بہت طاقتور ہے اور اندر تک گھسا ہؤا ہے

تحریر : توصیف القاسمی

(مولنواسی)مقصود منزل پیراگپور سہارن پور

واٹسپ نمبر 8860931450

2 thoughts on “احتیاط کے ساتھ ردعمل دیجیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *