مدرسہ فیضان رضا سینہار میں جلسہ غوث اعظم تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

Spread the love

مدرسہ فیضان رضا سینہار میں جلسہ غوث اعظم تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

مدرسہ فیضان رضا سینہار کے وسیع وعریض صحن میں ایک عظیم الشان جلسہ بنام جلسہ غوث اعظم دستگیر 18 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔

بعدہ مدرسہ فیضان رضا سینہاراور دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے طلبہ و طالبات نے نعت و منقبت، تقریر اور دینی ومذہبی اور تاریخی معلومات پر مشتمل مکالمہ پیش کیا۔

بعدہ شہنشاہ ترنم مداح خیرالانام حضرت قاری عطاء الرحمن قادری و بلبل باغ مدینہ حضرت حافظ عبدالمجید صاحب انواری نے بہترین نعتیہ کلام پیش کیا۔

پھر خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نائب صدر دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر شان دار خطاب کیا

اور آخر میں خطیب اہل سنت شہزادۂ مفتئ تھر حضرت علامہ مولانا عبد المصطفیٰ صاحب نعیمی سہروردی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا نے شان غوث اعظم کے عنوان پر جامع خطاب کیا۔ آخر میں صلوٰة و سلام کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

پھر علاقہ تھار کے مشہور مولودی حضرات نے انتہائی والہانہ انداز میں اپنی مادری سندھی زبان میں مولود شریف پیش کیا آخر میں قادری کمیٹی سینہار کی جانب سے تمام مولودی حضرات کو سندھی چادر(اجرک) اوڑھا کر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

نظامت کے فرائض نقیب اہلسنت حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری اور مولانا ریاض احمد صاحب انواری و مولانا محمد دائم صاحب انواری نے مشترکہ طور پرانجام دیا۔

اہم شرکاء میں حضرت سید ابراہیم شاہ بخاری سہلاؤ شریف، حضرت سید داون شاہ بخاری سہلاؤ شریف ، حضرت سید میر محمد شاہ قادری ارٹی ، حضرت سید جمن شاہ بخاری سہلاؤ شریف،حضرت مولاناالحاج سخی محمد قادری چیف خلیفہ جیلانی جماعت،خلیفہ محمد علی، ماکھن خان سمیجا ، جادم خان سمیجا سینہار، مولانا شمار علی قادری انواری، مولانا خالد رضا انواری، مولانا جان محمد انواری ، مولانا عبدالرؤف انواری، اور تمام علماء کرام و خلفائے جیلانی جماعت موجود رہے۔

رپورٹ:- (مولانا) محمد حسن انواری

خادم:مدرسہ فیضان رضا سینہار

تحصیل:سیڑوا،ضلع:باڑمیر(راجستھان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *