مدینہ مسجد سمیرپور میں ایک اہم اصلاحی اجلاس

Spread the love

مدینہ مسجد سمیرپور میں ایک اہم اصلاحی اجلاس : فضول خرچی اور غیر شرعی رسومات پر سخت پابندی

سُمیرپور/راجستھان (پریس ریلیز)

مدینہ مسجد، سمیرپور میں گذشتہ دنوں (29 نومبر 2024 بروز جمعہ) بعد نمازعشاء ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا علیم الدین صاحب قادری اشفاقی نے فرمائی۔

اجلاس میں سمیر پور اور اس کے اطراف کی مختلف مساجد (مثلاً سمیرپور، اُوندری مسجد، جاکھا نگر، ہاؤسنگ بورڈ، حسینی کالونی، سنجے نگر، شیوگنج چھاؤنی، سنتوشی نگر، چھوٹی مسجد شیوگنج، بلونا، جوائی باندھ، سانڈے راو اور باکلی سمیت مختلف دیہاتوں وگاؤں کی مساجد) کے ائمہ، گاؤں کے صدر، سیکریٹری، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس اجلاس کا مقصد معاشرے میں فضول خرچی، غیر شرعی رسومات اور وقت کے ضیاع پر قابو پانا تھا۔

اس دوران درج ذیل اہم فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے:1. غیر شرعی رسومات پر پابندی:منگنی، راتی جُوگا، پاٹ، بندولی، بارات روانگی اور نکاح جیسی تقریبات میں گانے بجانے، ڈی جے اور رقص و سرور اور جملہ غیر شرعی رسومات پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

ان مواقع پر صرف دینی پروگرام جیسے تقریر، نعتِ شریف اور قرآن کی تلاوت وغیرہ کی اجازت ہوگی۔2. میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں اصلاحات:عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں صرف ایک مائیک کے استعمال کی اجازت ہوگی، جس پر نعت شریف پڑھی جائے گی۔ڈی جے بجانے اور دیگر غیر شرعی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔3. خلاف ورزی پر سخت اقدامات:

جو افراد ان فیصلوں کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے نکاح، جنازے اور دیگر مذہبی امور میں مقامی یا بیرونی علماء شامل نہیں ہوں گے۔نکاح رجسٹر بھی ایسے افراد کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔ گاؤں کے صدر اور سیکریٹری ان فیصلوں کو سختی سے نافذ کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر تمام حاضر ائمہ، صدور اور سیکریٹریز نے ان فیصلوں کو سختی سے نافذ کرنے کا عزم کیا۔

قوم کے تمام افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ ان فیصلوں پر عمل کریں اور معاشرتی اصلاح میں اپنا تعاون پیش کریں۔اس اجلاس میں درج ذیل اہم علماء کرام نے اپنی شرکت سے اس کی اہمیت کو بڑھایا اور اپنے قیمتی مشورے پیش کیے:حضرت مولانا الحاج عبدالغفور صاحب، مولانا شفیع محمد صاحب، مولانا عبد الکریم صاحب، مولانا محمد ندیم صاحب، مولانا محمد عرفان صاحب، مولانا محمد اشرف رضا صاحب، قاری ذاکر صاحب، مولانا قائم الدین صاحب، مولانا مجسم صاحب، مولانا خمیسہ صاحب،مولانا منظم صاحب وغیرہم-بلاشبہ یہ اجلاس اصلاحِ معاشرہ کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

امید ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد سے اسلامی روایات کے تحفظ اور معاشرتی خرابیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *