ترکی بی ایڈ کالج میں اساتذہ نے سیکھا کے بچوں کو پڑھانے کے بعد ان میں کون کون سی خوبیاں پیدا ہوں گی
ترکی بی ایڈ کالج میں اساتذہ نے سیکھا کے بچوں کو پڑھانے کے بعد ان میں کون کون سی خوبیاں پیدا ہوں گی
وزیر اعلی بہار اردو کی تعلیم کے لیے سنجیدہ ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن سے اردو کی ٹریننگ کی محمد رفیع نے کی مانگ
مظفر پور، 26/ اگست (وجاہت، بشارت رفیع) ٹیچر ٹریننگ کالج ترکی، مظفر پور میں درجہ ایک اور دو کے اساتذہ کے چھہ دنوں کی ٹرننگ کا آج اختتام ہوا۔ اختتام کے موقع پر سبھی قریب 150 اساتذہ کے درمیان اسناد تقسیم کیا گیا۔ دربھنگہ سے آئے ہوئے اساتذہ کو ایل ایف ایف اور کٹرہ و کڈھنی کے اساتذہ کو ایف ایل این اور آئی سی ٹی کی ٹریننگ دی گئی۔
چھہ روزہ اس ٹریننگ میں اساتذہ نے درجہ ایک اور دو کے بچوں کو نئے نئے طریقوں سے پڑھانے کا ترکیب سیکھا۔
اور یہ جانا کہ ہم کتاب کے مضمون کو کس طریقے سے پڑھائیں گے اور پڑھانے کے بعد بچوں میں کون کون سی خوبیاں پیدا ہوں گی۔ بچوں کو پڑھانے کے لئے ہم کون کون سے ٹی ایل ایم کا استعمال کریں گے پھر کیسے ہم سوالات بنائیں گے اور بچوں سے اس کا صحیح صحیح جواب طلب کریں گے۔
ٹریننگ ہندی، حساب، انگریزی اور کمپیوٹر کی دی گئی اردو کے اساتذہ کو اردو کی ٹریننگ نہیں دی گئی۔ ٹریننگ کے درمیان 25 اگست کو ڈپٹی ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن ارمیلا کماری نے کالج میں چل رہے ٹریننگ کامعائنہ کیا۔
انہوں نے ٹریننگ کے متعلق معلومات حاصل کی جس کا جواب پرائمری اسکول گجپتی، کڈھنی کے استاد و قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے دے کر انہیں مطمئن کیا، وہیں جب انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی اور بھی پریشانی ہے تو محمد رفیع نے فوراً کہا بہت بڑی پریشانی ہے میڈم۔
محمد رفیع نے پوچھنے پر کہا کہ ٹرننگ ہندی، حساب اور انگریزی کی دی جا رہی ہے، اساتذہ نئی نئی باتیں، پڑھانے کے طریقے سیکھ کر جائیں گے اور بچوں کو ایک نئی امنگ کے ساتھ پڑھائیں گے۔ لیکن اردو بچوں کا کیا ہوگا؟ اردو اساتذہ کو آج تک اردو پڑھانے کی ٹریننگ نہیں دی گئی
جب کہ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار اردو کی تعلیم کو لے کر سنجیدہ ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بہار کے اردو آبادی ہی نہیں بلکہ تمام باشندگان بہار کو اردو کی تعلیم دی جائے لیکن افسوس کہ اردو کی نہ تو ٹریننگ دی جا رہی ہے اور نہ ہی اردو کی تعلیم کا نظام درست کیا جا رہا ہے۔
محمد رفیع کی مانگ پر محترمہ ارمیلا کماری نے ڈائیریکٹر پرائمری ایجوکیشن سے اس سلسلے میں بات کرنے کا وعدہ کیا۔ کالج کے پرنسپل جناب امتیاز صاحب کی غیر موجودگی میں انچارج پرنسپل کالج آف ٹیچر ٹریننگ، ترکی مظفر پور ڈاکٹر احتشام انور نے شاندار طریقے سے ٹریننگ کے کام کو انجام تک پہنچایا۔ کالج کے تمام لکچرار ڈاکٹر گیان رنجن گنگیس، راجن رجک، کمار سورج پرکاش، وجئے رائے
گرجا میم، پرینکا کماری، سیما میم، ونئے رائے اور انیل پرکاش گپتا نے بہت ہی سنجیدگی سے موضوع سے اساتذہ کو روبرو کرایا۔ وہیں ڈاکٹر احتشام انور سر نے انگریزی کا بہترین طریقہ سے کلاس لیا اور یہ ثابت کر دیا کہ وہ الیگ ہیں تو کوالٹی بھی ہے۔ محمد رفیع کے ساتھ ٹریننگ میں محمد فیروز عالم، محمد شاہنواز، قمر الہدی، شالنی کماری، ببیتا کماری، پنٹو کمار، راکیش رام، سنیتا میم، پونم کماری، لال منی کماری اور ریما کماری وغیرہ شامل تھے۔