باپ نے ایک سال تک بیٹی کے ساتھ عصمت دری
دھرم کی نگری متھرا میں باپ نے کی بیٹی کی عصمت دری، باپ بیٹی کے مقدس رشتے کو داغدار کردیا۔ ملزم باپ اپنی بیٹی کو دھمکیاں دے کر ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے تھانے پہنچ کر پولیس کو اپنے والد کی بربریت کی داستان سنائی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم برسانہ تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے۔ جس پر چوری، قتل اور ڈکیتی کے دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں
بارسانہ علاقہ کے شیوال گاؤں کے رہنے والے ہرپرساد گرجر نے اپنی بیٹی کو دھمکی دے کر ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بیٹی نے کئی بار اپنے باپ کی درندگی کی داستان ماں کو سنائی لیکن اس کے باوجود باپ اپنی درندگی سے باز نہ آیا۔ متاثرہ کسی طرح گھر سے نکل کر بارسانہ تھانے پہنچ گئی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اپنے والد کی بربریت کی داستان سنائی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانے میں دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے اسٹیشن آفیسر انچارج انسپکٹر ارون بالیان نے بتایا کہ ملزم بارسانہ تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے۔ جس پر ڈکیتی، چوری، قتل اور اغوا کے دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ تقریباً ایک سال تک ملزم اس کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ کا 161 کا بیان لینے کے بعد اسے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔