عرس شہبازی کے فیوض و برکات
عرس شہبازی کے فیوض و برکات گھاگرا ندی کے کنارے ، التفات گنج کے قریب ،مقام درگاہ شریف میں ،حضرت مخدوم سید شاہ رکن الدین شہباز حسینی چشتی کا مزار ہے
حضرت مخدوم شہباز حسینی، حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی کے خلیفہ ہیں، آپ کی تدفین تین بار عمل میں آئی
پہلی تدفین :آپ کے طبعی وصال کے بعد خاندانی قبرستان میں ،لب دریائے گھاگرا عمل میں آئی
دوسری تدفین :وصال کے تقریباً تین سو سال کے بعد قبر کشائی ہوئی اور سال 1102ھ میں جسد پاک منتقل کیا گیا،بحر زخار میں اس کا تفصیل سے ذکر موجود ہے
تیسری تدفین: سال 1916ء میں پھر قبر کھولا گیا اور اشارہ غیبی سے لب دریا ہی میں دفن کیا گیا، جب بھی قبر کشائی ہوئی، جسم تر و تازہ اور مشک بار نکلا
آپ کا عرس 23 محرم 1447ھ کو منعقد ہوا ،فقیر کو ان کے احوال و کوائف لکھنے پر حضرت سید شاہ قدیر احمد اشرفی شہبازی کی جانب سے “مخدوم شہباز حسینی اکیڈمی” ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

یہ ایوارڈ جامع معقول و منقول حضرت علامہ قمر عالم اشرفی صاحب قبلہ سابق شیخ الحدیث دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی اور موجودہ شیخ الحدیث جامع اشرف کچھوچھہ شریف کے ہاتھوں سے پیش کیا گیا. حضرت قبلہ مد ظلہ العالی نے از راہ کرم 1000 روپیے اور پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ اشفاق احمد حسینی شہبازی مد ظلہ العالی نے بطور حوصلہ افزائی 5100 روپیے عنایت فرمائے
ہماری ذات میں کوئی کمال ہے نہ خوبی، یہ کرم فرما حضرات کی نوازشات ہیں جن کی کرم نوازیوں سے آگے قدم بڑھانے کا حوصلہ ملتا ہے.
طالب دعاعبد الخبیر مصباحی
