وزیر اعلی دفتر نے اردو، فارسی اور عربی کی اسپیشل ٹی ای ٹی کرانے کے لیے محمد رفیع کے مکتوب کو متعلقہ محکموں کو کیا روانہ

Spread the love

وزیر اعلی دفتر نے اردو، فارسی اور عربی کی اسپیشل ٹی ای ٹی کرانے کے لیے محمد رفیع کے مکتوب کو متعلقہ محکموں کو کیا روانہ

پٹنہ، 18/ مئی، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے 16 مئی بروز منگل کو وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، وزیر تعلیم و دیگر افسران کو اردو فارسی و عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی کرانے کے لئے ایک مکتوب ارسال کیا تھا

جسے آج 18 مئی کے دوپہر میں وزیر اعلی کی دفتر نے محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری و بی پی ایس سی کو روانہ کر دیا۔ جناب رفیع نے اس کی خبر دیتے ہوئےکہا ہے کہ اردو کے لئے ایس ٹی ای ٹی کا اہتمام ہوتا رہا ہے لیکن فارسی اور عربی کے لیے کبھی ایس ٹی ای ٹی ہوا ہی نہیں ہے۔

اس سلسلے میں ایک وضاحتی مکتوب جناب محمد رفیع نے گزشتہ 16 مئی کو وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار، نائب وزیر اعلی بہار جناب تیجسوی یادو، وزیر تعلیم بہار جناب پروفیسر چندرشیکھر، چیف سیکریٹری بہار جناب عامر سبحانی، پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم جناب دیپک کمار سنگھ کو لکھا تھا کے اساتذہ بحالی کے لیے ہونے والے بی پی ایس سی امتحان سے قبل اگر اردو، فارسی اور عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی نہیں کرایا گیا تو سیکنڈری اسکولوں کے لیے صرف اردو کے کچھ اساتذہ تو مل جائیں گے

لیکن سینیئر سیکنڈری میں امیدواروں کی تعداد صفر ہوگی، وہیں فارسی، عربی مضامین کے استاد سیکنڈری و سینیئر سیکنڈری دونوں میں ایک بھی نہیں مل پائیں گے جو بی پی ایس سی کی اہلیت کو پورا کرتے ہوں اور وہ فارم پر کر امتحان میں کامیابی حاصل کریں پھر استاد کی شکل میں ان کی بحالی کی جا سکے۔ جناب رفیع نے امید ظاہر کی ہے کے مسلم نواز سیکولر حکومت ضرور اس معاملے میں کسی نتیجہ پر پہنچے گی۔

4 thoughts on “وزیر اعلی دفتر نے اردو، فارسی اور عربی کی اسپیشل ٹی ای ٹی کرانے کے لیے محمد رفیع کے مکتوب کو متعلقہ محکموں کو کیا روانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *