سہلاؤشریف سے سید غلام محمد شاہ بخاری سمیت عازمین حرمین طیبین کا قافلہ حج بیت اللہ کے لیے ہوا روانہ

Spread the love

سہلاؤشریف سے سید غلام محمد شاہ بخاری سمیت عازمین حرمین طیبین کا قافلہ حج بیت اللہ کے لیے ہوا روانہ

اس مبارک موقع پر علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری نے خصوصی وناصحانہ خطاب فرمایا

حج اسلام کے ارکان خمسہ میں سے ایک اہم ترین رکن ہے جو زندگی میں ایک بار ہر اس عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے جو کہ بیت اللہ تک رسائی کی استطاعت رکھتا ہو حج کی فرضیت ( اس کو پڑھیں : حج کی فضیلت اجر و ثواب اور حج نہ کرنے پر وعید ) کے بعد خود نبی کریم ﷺ نے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ایک جم غفیر کے ساتھ مدینہ طیبہ سے سفر کر کے اس اہم فریضے کو ادا فرمایا۔

اس مہتم بالشان عبادت کی ادائیگی پر شرع میں بے شمار اجر وثواب کا وعدہ کیا گیا ہے، اور بغیر کسی عذر کے اسے ترک کرنے پر سخت وعید سنائی گئی ہے۔ قابلِ مبارک باد اور خوش نصیب ہیں

وہ حضرات جنہیں اللہ عز و جل نے اپنے پاک گھر کی زیارت کا شرف بخشا اور ابر رحمت کی برستی ہوئی رِم جِھم بارشوں سے سیاہ کا ریوں کی جمی ہوئی پرت در پرت اور تہ بہ تہ کائیوں کو دھل کر کسی نو مولود کی طرح اپنے مقدس گھر سے واپس لوٹنے کا موقع عنایت فرمایا

 

سہلاؤشریف سے سید غلام محمد شاہ بخاری سمیت عازمین حرمین طیبین کا قافلہ حج بیت اللہ کے لیے ہوا روانہ

ہر سال کی طرح امسال بھی علاقۂ تھار سے حج بیت اللہ کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے کئی قافلے قطب تھار حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے آستانہ سے روانہ ہوئے۔

چناں چہ 03 جون 2023 کو بھی عازمین حرمین طیبین کا ایک عظیم قافلہ سہلاؤشریف سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوا

روانگی سے قبل بعد نماز ظہر دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کی عظیم الشان غریب نواز مسجد میں ایک الوداعیہ پروگرام ہوا- پروگرام کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے ہوئی ۔ 

بعدہ یکے بعد دیگرے معروف ثنا خوان حضرت مولاناقاری محمدجاوید صاحب سکندری برکاتی و واصف شاہ ہدیٰ حضرت قاری عطاؤالرحمان قادری انواری نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیۂ نعت والودایہ ومبارکباد پر مشتمل نظم پیش کیا

آخرمیں نورالعلما  پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے حج بیت اللہ کی فضیلت اور کچھ اہم مسائل وواقعات پر مشتمل بہت ہی عمدہ وناصحانہ خطاب فرمایا:

آپ نے اپنے خطاب کے دوران سبھی عازمین حرمین طیبین کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ سفر حج کی کچھ اہم باریکیوں کی بھی نشاندہی کی اور فرمایا کہ بلاشبہ سفرحج کا ہر ہر لمحہ نیکیوں کو سمیٹنے کازمانہ ہے اس لیے سبھی عازمین حرمین طیبین کوچاہیے

کہ اگر وہ اپنے آپ کو اللہ کی خاص رحمت کا مستحق بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس مبارک موقع کو غنیمت جانیں اور حج کے دوران کے ایک ایک لمحہ کو کار آمد بنانے کی کوشش کریں، اور غفلت وکوتاہی کو پاس بھی نہ آنے دیں،کیوں کہ ایک ایسے موقع پر جبکہ رحمت خداوندی کی برسات ہورہی ہو، اس سے فیضیاب نہ ہونا اور سستی میں پڑ کر اوقات کو ضائع کردینا انتہائی محرومی کی بات ہوگی

بالخصوص سفر حج کےدوران بھی نمازوں کی پابندی کریں اور گناہوں سے بچنے نیز حرمین طیبین کے ادب واحترام کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں

صلوٰة وسلام اور نورالعلما قبلہ سید نوراللہ شاہ بخاری کی دعاپر یہ مجلس اختتام پزیر ہوئی- بعدہ لوگوں نے عازمین حرمین طیبین بالخصوص حضرت الحاج پیر سید غلام محمد شاہ بخاری سے مصافحہ ومعانقہ کرکے مبارکباد پیش کی

رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی

خادم: دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *