ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر نے کیا دعوت افطار کا اہتمام ہم عظیم اتحاد کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ ہیں

Spread the love

ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر نے کیا دعوت افطار کا اہتمام ہم عظیم اتحاد کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ ہیں : جیتن رام مانجھی

مظفر پور، 19/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع)

ہوٹل ایس کے بینکوٹ، ماڑی پور، مظفر پور، میں ہندوستانی عوامی مورچہ (ایس) کے ریاستی نائب صدر و مظفر پور انچارج سنجر عالم، ضلع صدر شریف الحق و ضلع اقلیتی سیل کے صدر (سابق) ضلع پارشد محمد نوشاد نے 18 اپریل کو پرتکلف دعوت افطار کا اہتمام کیا۔

تقریب میں ریاست کے سابق وزیر اعلی معزز رکن بہار اسمبلی اور ہندوستانی عوامی مورچہ (ایس) کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے بھی شرکت کیا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ ہم عظیم اتحاد کے ساتھ مضبوطی سے ہیں اور این ڈی اے میں جانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔

انہوں نے دلی میں امیت شاہ سے ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات ماؤنٹین مین دشرتھ مانجھی، پہلے وزیر اعلی کرشن سنگھ اور کرپوری ٹھاکر کو بھارت دینے کی مانگ کو لے کر ملا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 کے انتخاب میں این ڈی اے کا پوری طرح سفایا ہو جائے گا‌۔ عظیم اتحاد کافی مضبوطی کے ساتھ مرکز کی حکومت میں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ کہتی ہے کہ نتیش کمار نے آپ کو وزیر اعلی بنایا اس لئے ان کا ساتھ آپ کبھی نہ چھوڑیں۔

اس موقع پر دعوت افطار میں سنجر عالم ، شریف الحق اور محمد نوشاد کے علاوہ سابق رکن اسمبلی منا شکلا، ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونا لیزا، سابق میئر سریش کمار، جد یو ضلع صدر رام بابو کشواہا، مختار تابش، جد یو اقلیتی سیل کے مظفر پور صدر عرفان احمد دلکش، عبدالوارث ، محمد محسن، وسیع الحق رضوی، اوپیندر پاسوان ، سادھو سنگھ ، روپیش پاسوان ، کنہیا گپتا ، ہم خواتین سیل صدر ڈاکٹر سنیح لتا پانڈے، ریکھا کشواہا، ڈاکٹر نتن، ہم یوتھ ریاستی صدر روندر شاستری، مرکزی میڈیا انچارج، امرندر تر پاٹھی، ریاستی انچارج سرون کمار، برجیش سنگھ وغیرہ شامل تھے۔

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *