ادارہ تحفیظ القرآن فیض کالونی میں تکمیل حفظ قرآن پر دعاٸیہ مجلس کا انعقاد
ادارہ تحفیظ القرآن فیض کالونی میں تکمیل حفظ قرآن پر دعاٸیہ مجلس کا انعقاد :
ہندوسانی مسلمانوں کی پسماندگی کی اصل وجہ دین سے دوری ہے:عبدالخالق قاسمی
اسلام پر مضبوطی سے جمے رہنے کے لیے اپنے بچوں کو بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کریں:مولانا تاج الدین قاسمی
(رپورٹ : وجاہت، بشارت رفیع)
ضلع کے دینی درسگاہ ادارہ تحفیظ القرآن فیض کالونی مالی گھاٹ میں حفظ قرآن پاک کی تکمیل کی مناسبت سے ایک دعاٸیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام کی نظامت مدرسہ کے ناظم حافظ و قاری محمد ذکی انور عرفانی اور مولانا بقااللہ نے مشترکہ طور پر انجام دی۔
پروگرام کا باضابطہ آغاز ادارہ کے طالب علم حافظ راغب امین کی تلاوت سے ہوا۔نیز رسالت ماب میں نعت پاک کا گلدستہ قاری حفیظ الرحمن استاذ ادارہ تحفیظ القرآن نے پیش کیا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق قاسمی نے حفظ قرآن کریم کی عظمت پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ایک سراپا معجزہ ہے جو چھوٹے و بڑے کو آسانی یاد ہوجاتا ہے، دنیا میں اور کئی مذاہب کے ماننے والے لوگ ہیں جو مختلف ملکوں میں قیام پذیر ہیں
لیکن آج ان کے کسی مذہبی کتاب کا کوئی حافظ نہیں دیکھنے یا سننے کو ملا۔اسلام مذہب کی حقانیت کے لیے قرآن کریم سب سے بڑی دلیل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی پسماندگی کی اصل وجہ دین سے دوری ہے۔
وہیں اس مبارک موقع پر مولانا تاج الدین قاسمی امام و خطیب مسجد عثمان غنی فیض کالونی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ان ہی مدارس اسلامیہ کی وجہ سے زندہ ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ مدارس اسلامیہ کو استحکام بخشا جاٸے انہوں نے ادارہ تحفیظ القرآن کے ناظم قاری ذکی انور کی تعلیمی خدمات کی ستاٸش کی۔
مفتی افسر علی قاسمی نے اپنے خطاب میں موجودہ دور کے فساد زمانہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف دشمنان اسلام سازش رچ رہے ہیں اور اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں ایسے وقت میں ایمان بچانا بہت ضروری ہے۔
ہم اپنے بچوں کو ہر حال میں پہلے دین کی تعلیم دیں تب ہی جہالت دور ہوگی اور ہم اسلام مخالف کا جم کر مقابلہ کر سکیں گے۔
مفتی مظفر عالم قاسمی نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں قرآن کی عظمت اور حافظ قرآن کے مقام و مرتبہ کو بیان کرتے ہوٸے کہا کہ ہر سال مدارس اسلامیہ سے لاکھوں کی تعداد میں حفاظ کرام نکل رہے ہیں یہ قرآن کا اعجاز ہے۔کل قیامت کے دن اللہ تعالی حافظ قرآن سے کہیں گے قرآن پڑھتا جا اور آگے بڑھتا جا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر حال میں اپنے بچوں کو بنیادی دینی تعلیم میں پختہ کرنے کی فکر کریں تاکہ اس کے بعد وہ جس میدان میں جائیں وہ اسلام پر مضبوطی سے جما رہے کسی کے ہلانے ڈولانے سے اس پر کوئی اثر نہ پڑے۔اور اسلام کی وہ صحیح ترجمانی کرسکے۔
حفظ قرآن کا شرف حاصل کرنے والے حافظ راغب امین ابن راشد امین فیض کالونی۔حافظ محمد عارف ابن محمد فیروز دفتری ٹولہ مظفرپور۔حافظ محمد ساحل ابن محمد حدیث فیض کالونی۔حافظ ریان ابن رضی احمد فیض کالونی کو مدرسہ کی جانب سے انعامات و اعزازات سے نوازا گیا
وہیں قاری ذکی انور کی دختر نیک عفیفہ ذکی نے محض 6 سال میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا اس معصوم بچی کو شرکا نے خوب دادو تحسین سے نوازہ۔آخر میں ادارہ کے ناظم کے کلمات تشکر۔
اور مفتی افسر کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر پروفیسر سلمان۔ماسٹر عبدالمغنی۔حافظ حماد۔حسان ثابت۔قطب الدین۔راشد امین۔نیر الھدی۔حافظ راشد۔ سمیت بڑی تعداد میں قرب و جوار کے دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔