انمول کیا ہیں

Spread the love

📝: محمد سلیم رضوی

*انمول ہیں وہ رشتے جو خلوص کے ہوتے ہیں، جن کے قائم ہونے کی وجہ نہ لالچ ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا خوف۔۔۔۔

*انمول ہے اس شخص کا مل جانا جس کے ساتھ چند لمحات کی صحبت آپ کو تر و تازہ کردے

*انمول ہے کسی ایسے کا میسر ہونا جو مزاج شناس ہو اور ہم ذوق بھی، جس سے نہ بات بات پر آپ کو معذرت کرنی پڑے، نہ وضاحت دینے کی حاجت ہو۔

*انمول ہے وہ دن جس دن سچی توبہ نصیب ہوجائے۔

*انمول ہے وہ ساعتیں جب تم یار کے خیال میں گم ہوکر دو عالم سے بیگانہ ہوجاؤ۔

*انمول ہیں وہ محافلیں جن میں اللہ اور اللہ کے محبوبوں کا ذکر ہو

*انمول ہیں وہ کتابیں جو راہ ہدایت پر قدموں کے مضبوط ہونے کا وسیلہ بن جائیں

*انمول ہے وہ دل جو محبت و وفا سے بھرا ہو

*انمول ہے وہ سینہ جس میں علوم کے سمندر بہتے ہوں

*انمول ہیں وہ لوگ۔۔۔ تواضع و انکساری جن کا شیوہ ہو

*انمول ہیں وہ نفوس جو سراپا خیر ہو

*انمول ہیں وہ حوصلہ افزا لوگ جو مایوسی کے اندھیرے میں امید کے جگنو کی طرح چمکتے ہوں

*انمول ہیں وہ مستانے جن کا ورد صبح و شام اللہ اللہ ہو

*انمول ہیں وہ دیوانے جو محبوب اکبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت پر ہر آن کٹ مرنے کو تیار رہتے ہوں

*انمول ہیں وہ جو زخموں سے چور چور ہوکر بھی فقط اپنوں کی خوشی کی خاطر مسکراتے ہوں

14 july 2023

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *