مظفرپور میں تنظیم امارت شرعیہ کے زیر اہتمام اوقاف بیداری کانفرنس 8/ستمبر اتوار کو
مظفرپور میں تنظیم امارت شرعیہ کے زیر اہتمام اوقاف بیداری کانفرنس 8/ستمبر اتوار کو
مظفرپور: (وجاہت، بشارت رفیع)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تجویز کے مطابق بہار، اڈیشہ ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام اوقاف کے تحفظ کے سلسلے میں بیداری مہم میں تیزی آ رہی ہے ، مظفرپور میں بھی امارت شرعیہ سے وابستہ افراد عوام کے بیچ جاکر بیداری پیدا کررہے ہیں
اسی سلسلہ میں بتاریخ 8/ستمبر 2024 بروز اتواربوقت 2/بجے دن، بمقام حشمت پلیس چندوارہ ، مظفرپور میں تنظیم امارت شرعیہ ضلع مظفرپور کے زیر اہتمام اوقاف بیداری کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے
جس میں ضلع بھر کے علما ،آئمہ، سماجی کارکنان ودانشوران شرکت فرمارہے ہیں ، اس عوامی بیداری کانفرنس میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے ذمہ داران کی بھی تشریف آوری ہوگی
اس کانفرنس کی جانکاری دیتے ہوئے تنظیم امارت شرعیہ کے کارگذار جنرل سیکریٹری جناب حافظ صبغتہ اللہ رحمانی نے کہا کہ اس کانفرنس میں اوقاف کے معاملہ میں مرکزی حکومت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے پر گفتگو کی جائے گی
نیز 15/ستمبر کو باپو سبھاگار ہال،نزد گاندھی میدان پٹنہ میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تحفظ اوقاف کانفرنس کے سلسلہ میں مضبوط لائحہ عمل تیار کیا جائے گا –
اس کانفرنس کے منتظم ومیزبان جناب اسرار حسین صاحب (عرف پپو ) رکن تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور نے ضلع بھر کے علما ،ائمہ، سماجی کارکنان ،دنشوران وران ،تنظیم امارت شرعیہ ضلع مظفرپور کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ اس کانفرنس میں شریک ہوکر دینی حمیت اور ملی بیداری کاثبوت دیں-