فری میڈیکل و آئی چیک اپ کا انعقاد
الحمد للّٰہ! 12/فروری 2023ء بروز اتوار کو خدمت خلق اور فوز و فلاح کے پاکیزہ جذبات کے ساتھ البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج کی جانب سے گھسی کورا مدرسہ اسلامیہ علاقہ ٹھاکر گنج میں 4 چوتھا مفت میڈیکل اور آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں بلا کسی ذات و مذہب کے خواتین، بچے اور مردوں نے اس فری چیک اپ کیمپ کا فائدہ اٹھایا۔ ڈاکٹر جنید عالم صاحب (M.B.B.S)
رانی میڈیکو ٹھاکر گنج اور محفوظ سر آئی آستھا اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ گھنٹوں تک مریضوں کو دیکھتے رہے اور دوائیاں بھی مفت فراہم کیں۔
آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ اس مفت کیمپ سے اب تک 470 لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ اللہ البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج کو مزید ترقی عطا فرمائے۔