عراق میں ترک فوج کی در اندازی

Spread the love

عراق میں ترک فوج کی در اندازی

بغداد(ایجنسی ) عراق میں ترکی کے 7 فوجی در اندازی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق ،عراقی کردستان کی جماعت پی کے کے نے شمالی عراق میں ترکی کے 7 فوجیوں کی ہلاکت کی صدیق کی ہے۔

پی کے کے کے رہ نما آرام با یک نے ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے فوجی شمالی عراق کے علاقے زاپ میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے کہ جس کے دوران پی کے کے کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی اور اس طرح ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوۓ۔

ترکی کے 7 فوجیوں کی ہلاکت پرترکی کی وزارت دفاع کی خاموشی پر پی کے کے، کے رہ نما آرام با یک نے کہا کہ ترکی کی فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ ترکی کو کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب میڈ یا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے ‘بعشیقہ میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے ‘بعشیقہ میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے زایکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں تفصیل موصول نہیں ہوسکی ہیں ۔ اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔

غیر ملکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکیوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *