صحت مند رہنے کا قرآنی نسخہ

Spread the love

تحریر :خلیل احمد فیضانی صحت مند رہنے کا قرآنی نسخہ

صحت مند رہنے کا قرآنی نسخہ

ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن مقدس میں ہر چیز کا بیان موجود ہے لیکن ہماری عقلیں وہاں تک پہنچنے سےقاصر ہیں کما قال احد من اصحاب النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم :۔


جمیع العلوم فی القرآن
ولکن تقاصر عنہ افھام الرجال


یعنی سارے علوم قرآن مقدس میں ہیں لیکن لوگوں کی عقلیں وہاں تک پہنچنے سے قاصر ہیں تاہم مفسرین عظام نے اپنی انتھک کاوشوں سے اس بحر ذخار میں غوطہ زنی کی اور امت کے لیے ہدایت و نصیحت کے دمکتے ہوۓ موتی نکالے
کتب تفسیر میں ہزارہا نظائر و امثال اس بابت موجود ہیں


یہاں ان کی ایک جھلک نذر قارئین ہے مطالعہ فرمائیں ….اور نور قرآن سے مستفیض ہوں


خلیفہ ہارون رشید کا ایک عیسائی طبیب علم طب میں بہت ماہر تھا ,اس نے ایک مرتبہ حضرت علی بن حسین واقد رحمہ اللہ سے کہا ,علم دو طرح کا ہے (1)علم ادیان -(2)علم ابدان- اور تم مسلمانوں کی کتاب قران پاک میں علم طب سے متعلق کچھ بھی مذکور نہیں

آپ رحمہ اللہ تعالی تعالی علیہ نے اس عیسائی طبیب کو جواب دیا :اللہ تعالی نے ہماری کتاب کی آدھی آیت میں پوری طب کو جمع فرمادیا ہے

عیسائی طبیب نے حیران ہوکر پوچھا :وہ کون سی آیت ہے ؟ آپ رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا :وہ اللہ تعالی کا یہ فرمان ,,وکلوا واشربوا ولا تسرفوا ,, ہے جس کا معنی ہے کہ کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو


اس آیت میں کلمہ ” ولاتسرفوا”وارد ہوا جس کا معنی ہے کہ اسراف نہ کرو اور وہ (اسراف)یہ ہے کہ سیر ہوچکنے کے بعد بھی کھاتے رہو


آپ یقین کریں کہ آیت مبارکہ کے اس حصہ پر اگر عمل کرلیا جاۓ تو انسانی صحت کے خراب ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہوجائیں گے


غذا میں توزان برقرار رکھنے سے انسان ہشاش بشاش رہتا ہے ….
دماغی توازن بھی اپنی جگہ سیٹ رہتا ہے ….
نظام ہضم بھی متاثر نہیں ہوتا …..
بدن تعب وتکان کا شکار بھی نہیں ہوتا ….
اور اگر کہیں دعوت ,شادی بیاہ یا کسی خاص موقع پہ یہ توزان شعوری یا غیر شعوری طور پہ ختم ہوا تو معدے کی خرابی کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں


متلی سی آنے لگتی ہے


سینہ میں جلن تو پیٹ میں مروڑیں شروع ہوجاتی ہیں


معدہ خراب ہوجاتا ہے


اور ماہرین طب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بیماریاں دو ہی چیزوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں : معدے کی خرابی اور وقت پر دانتوں کا منجن نا کرنا


اللہ تبارک و تعالی ہمیں مرقومہ بالا قرآنی نسخہ پر توفیق عمل نصیب فرماۓ آمین یارب بجاہ طہ و یس

خطرہ کون ہیں ؟

 اخلاق حسنہ کے متعلق چالیس حدیثیں

اپنے دلوں کو عشق مصطفوی سے روشن کریں

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *