کی گیی محنتوں کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کرتا

Spread the love

ازقلم: علم الہدیٰ رضوی کی گیی محنتوں کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کرتا

خشوع و خضوع کے ساتھ کام کریں،،،،اللہ تبارک وتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ ہمارے درمیان ایک ایسے عالم دین کا وجود ہوا ہے،،،،

جن کو لوگ مولانا احمد حسین علیمی صاحب کے نام سے جانتے ہیں جنہوں نے بلوکھ جیسے گاؤں کو جنگل سے منگل کی شکل دے دی ہے،،،اور تقریباً آٹھ ماہ میں وہ کام کیا جو کام لوگ برسوں سے نا کرسکے،،

بلوکھ کی جہالت سے علاقے کے لوگ بخوبی باخبر تھے مگر اتنی شدید جہالت کے با وجود اسی ہی گاؤں میں مولانا احمد حسین علیمی صاحب نے اپنے خون جگر کو پیش کرکے دن و رات ایک کرکے پورے گھر کے لوگوں کے اندر علما کی محبت خاص کر نماز کی دعوت کی اس قدر دعوت دی کہ جہاں تین لوگ نماز پڑھنے والے تھے وہیں اس وقت بیس کی تعداد میں لوگ نماز ادا کرتے ہیں،،

چھوٹے چھوٹے بچے نماز پڑھتے نظر آرہے ہیں،،قبلہ علیمی صاحب پانچوں وقت نماز میں گھر گھر جاتے اور لوگوں کو نماز کی دعوت دے کر مسجد میں لاتے،،

 

اگر کوئی آئیں بائیں کرتا تو زبردستی اسکو مسجد میں لاتے،،یہاں تک کہ ٹھنڈی کے موسم میں لوگوں کو نہلوا نہلوا کے مسجد میں لاتے،،انہوں نے لگاتار کام کیا جس کے بدلے میں آج الحمداللہ کثیر تعداد میں لوگ نماز ادا کرتے ہیں،، جس پر ہمیں فوکس کرنا چاہیے وہ کام فقط ہمارے علاقے میں مولانا احمد حسین علیمی صاحب نے کیا،،،،اور وہ بھی خشوع وخضوع کے ساتھ کیا،،

اور گاؤں کے لوگ معاشی حالت میں کمزور بھی ہیں،، مگر حضرت والا کی محنت نے ایسا انقلاب پیدا کیا،،،میں اس ناقص تحریر میں شامل کرنے سے قاصر ہوں،،‌کبھی وقت ملا تو مکمل تحریر شائع کروں گا،،

اس بدحالی میں تقریباً آٹھ ماہ میں چھ لاکھ کا کام کیا،،،بلوکھ گاؤں کا رمضان المبارک میں ساٹھ سے ستر ہزار کا چندہ ہوتا تھا،، مگر اس بار علیمی صاحب نے ستائیس دن کی تراویح سنانے کی بعد بھی،،، ایک لاکھ ستر ہزار،، کا چندہ کیے اور رودادی چندہ مولانا محمد حسین تنویری نے تقریباً ساٹھ ہزار کا چندہ کیے،،،

جس مدرسے کو دن میں دیکھر کر ڈر محسوس ہوتا تھا،،اسی مدرسے کو اب دیکھر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہیں رہیں،،،کوئی بھی شخص جاکر محسوس کرسکتا ہے،،اور خوشی کی بات ہے یہ کہ امسال درس نظامیہ و حفظ القرآن کی تعلیم کا آغاز ہورہا ہے،،اور بچے حفظ میں داخلہ لیکر پڑھ رہے ہیں،،اور دس بچے درس نظامیہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،،آج تعلیم کا آغاز بھی ہوا،،،

جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں علما نے شرکت کی،،،

حضرت مولانا قمر الزماں صاحب نظامی مولانا رمضان صاحب نظامی مولانا بدرالدین مصباحی صاحب مولانا محفل رضا نظامی حافظ نیاز احمد حافظ حسن رضا صاحب حافظ ابراہیم صاحب اور ناچیز علم الہدیٰ شریک رہے،،

نعت و تقاریر کی محفل میں اور فاتحہ خوانی کا اہتمام ہوا،، اجڑا ہوا گلشن آج رونق بکھیر رہا ہے،،، دعا ہے کہ ہمیشہ رونق بکھیرتا رہے،،، میں مولانا محفل صاحب اور گاؤں کے ممبران کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کررہا ہوں،، مولانا احمد حسین علیمی و مولانا احمد حسین صاحب سلامت رہیں،،،،،

ازقلم: علم الہدیٰ رضوی

متعلم جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی

8052819052

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *