سیکلیڈ خاندان کا مادہ مچھلی منہ سے اپنے بچوں کو جنم دیتی ہے

Spread the love

سیکلیڈ خاندان کا مادہ مچھلی منہ سے اپنے بچوں کو جنم دیتی ہے 

تحریر: نظام اللہ

یہ مچھلیاں انڈے دینے کے بعد،فوراً اپنے انڈوں کو منہ میں چھپا لیتی ہیں اور کچھ وقت بعد جب کوئی نر مچھلی اپنے سپرم خارج کرلیتا ہے

تو یہی مادہ مچھلی جس نے اپنے انڈوں کو منہ میں چھپا لیا ہوتا ہے نر مچھلی کے سپرم کو بھی نگل لیتی ہے اور اس طرح کچھ سپرم منہ میں موجود انڈوں کے ساتھ جڑ جاتے اور انڈوں کو فرٹلائز کردیتے ہے ۔

اس طرح یہ مچھلیاں اپنی نسل کو برقرار رکھتی ہیں ۔ جب ان انڈوں سے ننھے مچھلیاں پیداہوتی ہیں اور زندگی کے نشیب وفراز سے آشنا ہوجاتی ہیں تب تک ان کے سروں پر مختلف خطرات منڈلاتے رہتے ہیں ۔

اس چھوٹی عمر میں ان کے ماں ہی ان کےلیے واحد سہارا ہوتی ہے اورجب بھی ان کو کوئی خطرا ہوتا ہے تو مادہ مچھلی ایک بار پھر اپنے بچوں کو اپنے منہ میں چھپا لیتی ہے اوران کے حفاظت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *