سباق آرٹ فیسٹ2025 کے انتخابی مراحل کا پرزور اہتمام

Spread the love

سبق آرٹ فیسٹ2025 کے انتخابی مراحل کا پرزور اہتمام

ملاپورم: کیرلا کے عظیم الشان اسلامی ادارے جامعہ دارالہدی اسلامیہ میں ہر دو سال پر چلائے جانے والا قومی مسابقہ بڑے ہی زور و شور کے ساتھ اپنی منزلیں طے کر رہا ہے۔

یاد رہے سباق ایک قومی فنی تہوار اور مسابقہ ہے جس میں جامعہ دار الہدی اسلامیہ کی تمام شاخوں کے درمیان تحریری و تقریری مسابقے چلائے جاتے ہیں جو امسال بھی جنوری میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اس مسابقے میں بہت سارے پروگرام چلائے جاتے ہیں جیسے اردو نعت، اردو تقریر، عربی نعت، عربی تقریر، مضمون نویسی، مقالہ نویسی، افسانہ نویسی، پوسٹر میکنگ ،ویڈیو میکنگ ڈاکومنٹری میکنگ،اور بھی بہت سارے پروگرام سر فہرست ہیں۔

جامعہ کے وہ برانچز جو اندرون کیرلا ہیں ان کے مابین اختتامی مرحلے سے قبل انتخابی مرحلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سے چند شاخوں کو آخری مرحلے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

ان دنوں سباق کمیٹی اور جامعہ کی کمیٹی کی جانب سے مختلف جگہوں پر انتخابی مرحلہ چلایا گیا اور مختلف پروگراموں میں چند شاخوں کو منتخب کیا گیا۔

اور جامعہ کی وہ شاخیں جو بیرون کیرلا ہیں ان کے مابین انتخابی مرحلہ نہیں چلایا جاتا ہے بلکہ وہ سیدھا اختتامی مرحلے میں شامل ہوتے ہیں۔اور عمومی طور پر وہ پروگرام جو آف سٹیج ہوتے ہیں انہیں اختتامی مراحل سے قبل ہی مکمل کر لیا جاتا ہے اور ان کا انتخابی مرحلہ نہیں ہوتا ہے۔

الحمدللہ انتخابی مرحلہ ایک حد تک مکمل ہو چکا ہے اور ان کے رزلٹ بھی آچکے ہیں۔اور بعض پروگراموں کا انتخابی مرحلہ ابھی بھی جاری ہے۔

خبروں کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ آخری مرحلے کے لیے منتخب کیے گئے برانچز میں خوشی کا ماحول ہے تمام مشارکین حضرات اپنے اپنے پروگرام میں مشغول ہیں اور اس بات کے قائل ہیں کہ ان شاءاللہ اخری مرحلے میں ان کی فتح یابی ہوگی اور وہ فخر سے اپنا سر بلند کریں گے۔

یاد رہے سباق کا آخری مرحلہ جنوری کے شروعاتی ایام میں منعقد کیا جائے گا جس میں تمام شاخیں شامل ہوں گی،جہاں ایک پرنور مجلس کا اہتمام ہوگا اور دور دور سے ناظرین حضرات تشریف لائیں گے۔

ان شاءاللہ 35 سے زائد ادارے،چار ہزار ہزار سے زائد مشارکین حضرات،اور 400 سے زائد پروگرام چلائے جائیں گے جن میں ہندوستان کی تقریبا 20 ریاستیں شامل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *