باسی کھانا کھانے کے بعد گردن توڑ بخار انگلیاں اور ٹانگیں کٹوانا پڑیں
باسی کھانا کھانے کے بعد گردن توڑ بخار انگلیاں اور ٹانگیں کٹوانا پڑیں
فریج میں رکھا بچا کھچا کھانا کھانے سے 19 سالہ طالب علم مکمنہ طور پر مہلک مرض میں مبتلا ہو گیا جس کے بعد اس کی دونوں ٹانگیں اور تمام کی تمام 10 انگلیاں کاٹنی پڑگئیں۔
ڈاکٹر اور یوٹیو بر برنر ڈ شو جو آن لائن چپی ایمو کے نام سے جانے جاتے ہیں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں بیان کیے گئے گیس کے نتائج کی تفصیل بیان کی ہے۔
سب سے پہلے یہ کیس مارچ 2021 میں رپورٹ کیا گیا تھا تحقیق کے مطابق مریض کو صدمے، کئی اندرونی اعضا سے کام چھوڑ نے اور جسم پر سرخ نشان کی وجہ سے بچوں کے انتہائی نگہداشت کے مرکز ( پی آئی سی یو ) میں داخل کروایا گیا۔
انہیں ریستوران سے خریدے گیے چاول، چکن اورنوڈلز کا بچا کھچا حصہ کھانے کے تھوڑی دیر بعد درد شروع ہو گیا جس کے 20 گھنٹے بعد انہیں اسپتال داخل کروایا گیا۔
جیسا کہ شوکی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ مریض جن کا جے سی کے نام سے حوالہ دیا گیا ہے وہ بخار اور بلند فشار خون میں مبتلا تھے اور ان کی جلد زرد تھی۔
جب جے سی نے الٹی کی تو ڈاکٹروں نے دیکھا کہ سبزی مائل زرد رنگ کا مواد باہر نکلا جوکسی قسم کی خوراک دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ تاہم جے سی کا غیر معمولی سانس اور اس کے ساتھ بلڈ پریشر میں کمی بے حد تشویش کا سبب بن گئی۔ ایک بارسکون بخش دوا دینے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی جلد میں ہونے والی تبدیلیاں دیکھیں۔
شو نے وضاحت کی کہ ڈاکٹروں نے دیکھا ان کے پورے جسم پر سرخ رنگ کے نشانات نمایاں ہور ہے ہیں۔ شروع میں یہ نشانات خراشوں جیسے دکھائی دیے جس کے بعد ان کا رنگ گہرا سرخی مائل بھورا ہو گیا۔ ان نشانات کے کنارے سرخ تھے۔
جے سی کی بیماری بڑھتی رہی اور پھر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے وسائل زیادہ تھے۔خون اور پیشاب کے مزید ٹیسٹوں کے بعد ان کے نائیسیر یا میننجیٹیڈس ( گردن توڑ بخار کی ایک قسم) میں مبتلا ہونے کے بارے میں پتہ چلا۔
یہ بیماری گردن سخت ہونے متلی ، سانس کی بندش، صدمے اور کئی اندرونی اعضا کے کام چھوڑ نے کا سبب بنی۔ جیسا کہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) نے بتایا ہے کہ یہ حالت جسے میننکو کوکل بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا سبب ایک بیکٹیریا ہوتا ہے۔
بیماری کی علامات اچا نک ہونے والے بخار اور الٹی جیسی ہیں۔ یہ مرض چند گھنٹے کے اندر موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
جہاں مریض کے جسم پر سرخ نشانات کا تعلق ہے اس کا سب پر پورافلمیناس ( رگوں میں خون کا جمنا) ہے جس کے بارے میں شو کا کہنا ہے کہ اس سے جسم پر بے حد اچا نک سرخ رنگ کے نشانات بن سکتے ہیں۔ جیسا کہ کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جنرل میں بتایا گیا ہے پر پورافلمیناس ، مینگو کوکل نامی مرض کا شدید اور کبھی کبھار سامنے آنے والا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
اگر چہ ان کی حالت بہتر ہورہی ہے لیکن جے سی کے جسم میں ہونے والی اانفیکشن اتنی شدید تھی کہ ان کی تمام 10 انگلیاں اور دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں۔ جے سی کی طرح ان کے روم میٹ بھی بچا ہوا کھانا کھا کر بیمار پڑ گئے تاہم ان کی حالت اتنی بری نہیں ہوئی ۔
بحوالہ: روزنامہ آگ(لکھنو) 26 فروری 2022