محمد ثاقب رضا قومی اساتذہ تنظیم سیوان کے کنوینر نامزد
محمد ثاقب رضا قومی اساتذہ تنظیم سیوان کے کنوینر نامزد
پٹنہ: جنوری
محمد ثاقب رضا، مدرسہ عربیہ نعیمیہ کو ان کی فعالیت کی وجہ کر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر تاج العارفین نے سیوان ضلع کا کنوینر نامزد کیا ہے۔
ثاقب رضا کو اس سلسلے میں نامزدگی کا لیٹر سرپرست قومی اساتذہ تنظیم بہار و سیکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری کے مبارک ہاتھوں سے ملا۔
اس بات کی اطلاع قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے دی ہے۔ اس موقع پر انہیں تحریک تحفظ اردو زبان و ادب کا کٹ یعنی بکلیٹ، اسٹیکر اور کتاب صد برگ کا تحفہ بھی پیش کیا اور انہیں سیوان میں تحریک کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی۔
جناب رفیع نے کہا کہ محمد ثاقب رضا صاحب بہت ہی فعال و متحرک ہیں ان سے امید ہے کہ ان کی نامزدگی سے تنظیم کو عروج حاصل ہوگا اور سیوان میں تنظیم ان کی رہ نمائی میں اساتذہ اور اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں نیا مقام حاصل کرے گا۔
جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے بینر تلے ایس ایم اشرف فرید و عبدالسلام انصاری کی سرپرستی میں قائم تحریک تحفظ اردو زبان و ادب کو بھی کافی مضبوطی حاصل ہوگی اور اردو زبان فروغ پائے گا۔
ثاقب رضا صاحب کو اس موقع پر یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد سیوان ضلع کی کمیٹی تشکیل دے کر اپنی ذمہ داری کو ادا کریں۔ رضوان احمد کی نامزدگی سے ہر سمت خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مبارک باد پیش کرنے والوں میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن، محمد رضوان، ندیم انور، رضی احمد، نسیم اختر، محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، ناظر اسرار عارفی، وقار عالم، خازن محمد حماد، ضلع مظفر پور کے سرپرست عبدالحسیب، صدر شمشاد احمد ساحل، سیکریٹری آفتاب عالم، کانٹی کے انچارج جمشید حسین وغیرہ شامل ہیں۔