برجواسی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ اساتذہ متحد ہو چکا ہے

Spread the love

برجواسی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ اساتذہ متحد ہو چکا ہے : تاج العارفین

ہماری جیت بہار کے اساتذہ کی جیت ہے، بدعنوانی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی : بنشی دھر برجواسی

مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)

ترہت گریجویٹ حلقہ سے سکشھک نیتا بنسشی دھر برجواسی کی جیت پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر جناب تاج العارفین نے کہا کہ برجواسی جی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اساتذہ اب سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور سرکار اگر اساتذہ کو پریشان کرنا نہیں چھوڑتی ہے تو بہار میں ایک بڑی تحریک پیدا ہو سکتی ہے جسے حکومت چاہ کر بھی نہیں روک پائے گی۔

یہ بات انہوں نے آج اس وقت کہی جب قومی اساتذہ تنظیم بہار کا وفد ان کی رہنمائی میں بنشی دھر برجواسی کو ان کی جیت پر مبارک باد دینے دامو چوک واقع ان کی رہائش پر پہنچا تھا۔ وفد میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع، سیکریٹری محمد تاج الدین، سرپرست عبدالحسیب، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان، رضی احمد، نسیم اختر، محمد امان اللہ، ناظر اسرا عارفی، مظفر پور ضلع کے صدر شمشاد احمد ساحل، خازن محمد حماد، محمد اشرف، محمد سجاد، حافظ محمد رضوان اللہ، زاہد انور، محمد مقیم، سابق ڈی ڈی او زبیر عالم، پرنسپل اردو مڈل اسکول مرادپور نوشاد عالم، جمشید حسین، محمد توصیف، قمر اشرف، عاشق حسین، بدیع الزماں اور ذکی انور عرفانی وغیرہ شامل تھے۔ نو منتخب ایم ایل سی بنشی دھر برجواسی نے صاف لفظوں میں کہا کہ یہ جیت ہماری نہیں بلکہ بہار کے پانچ لاکھ اساتذہ کی جیت ہے اور ہم نے بدعنوانی کے خلاف جو چراغ روشن کیا ہے اسے بجھنے نہیں دیں گے۔

بدعنوانی اور بدعنوان افسران کے خلاف ہماری تحریک جاری رہےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایم ایل سی اسمبلی میں رہوں گا باہر تو میں آپ سکچھکوں کے بیچ ایک عام اساتذہ کی طرح ہی رہوں گا اور آپ سبھی سے ملوں گا۔

اس موقع پر جناب محمد رفیع نے کہا کہ بنشی دھر برجواسی جی کی کامیابی سے حکومت کو یہ خبر مل گئی ہے کہ اساتذہ اب متحد ہو چکے ہیں اور کبھی بھی پورے بہار کا پانچ لاکھ اساتذہ برجواسی جی کی ایک آواز پر پٹنہ پہنچ کر حکومت کی چولیں ہلا دے گا۔ جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ اب بہار کی سیاست کا ٹرینڈ بھی بدلنے کا احساس ہو چکا ہے۔

جس طرح برجواسی جی نے پیسہ خرچ کئے بغیر انتخاب میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بھی بدعنوانی کے خلاف ہے اور وہ پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلی میں بھیجنا چاہتے ہیں۔

محمد تاج الدین نے اس موقع کو غنیمت بتایا اور کہا کہ عام اساتذہ جو آج بھی منتشر ہیں اور حکومت کی سیاست کا شکار ہے اسے بھی سبق مل گئی ہے اور وہ بھی متحد ہو رہے ہیں۔

برجواسی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ اساتذہ متحد ہو چکا ہے

One thought on “برجواسی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ اساتذہ متحد ہو چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *