مولانا صاحب کی بیٹی نے حاصل کیا دوسرا مقام

Spread the love

فیض آباد کی مشکوہ نور نے یوپی بورڈ کے دسویں کے سالانہ امتحان کے نتیجہ میں پورے یوپی میں دوسرامقام حاصل کیا

مشکوہ نور کے والدمحترم جناب مفتی معین الدین اشرفی ایک عالم دین ہیں , ایک مدرسہ کے استاذہیں

جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے فاضل ہیں , مسجد کے امام وخطیب ہیں , مشکوہ نور کی ابتدائی تعلیم آٹھویں تک مدرسہ میں ہی ہوئی ہے, یقینا مشکوہ نور نے بہت بڑی کام یابی حاصل کی ہے

اپنے والدین اساتذہ , اور ساتھ مسلم قوم کابھی نام روشن کیاہے, اور قوم کی عزت کی لاچ بھی انہوں نے رکھی ہے, کیونکہ ٹاپ 10میں مشکوہ نور تن تنہامسلمان ہیں

اس لیے اس بچی کو ان کے والدین اور جمیع اہل خانہ کو بندہ دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتاہے , اور یہی امید کرتاہے کہ ہمارے قوم کے طلبا مشکوہ نور کو مشعل راہ بنائیں گے

جن کابیک گراؤنڈ کوئی بہت مضبوط نہیں ہے, کیونکہ سماج میں سچائی یہی ہے ایک مولوی کو حقیر نظروں سے دیکھا جاتا ہے , دنیاوی تعلیمات اور دنیاوی معلومات سے انہیں نادان اور جاہل تصور کیا جاتا ہے , پھر موجودہ وقت میں جب کہ تعلیم اس قدر گراں اور مہنگی ہوگئی ہے,کہ تعلیم پھلتا پھولتاحسین روزگار بن گیاہے, ایک مولوی جو مدرسہ کا استاذ ہے

معاشی اعتبار سے کمزور ہوتا ہے, زندگی بسر کرنا ہی مشکل ہوگیاہے, ساتھ ساتھ اس مہنگائی کے دور میں ایک مولوی کے لیے اپنی اولاد کو اعلی تعلیم دلانا یقینا بہت ہی مشکل ہے, اور ایک مدرسہ کے ٹیچر مولوی کی بیٹی کا یوپی ٹاپ کرنا انتہائی مشکل ترین امر ہے

مولوی صاحب کے جذبوں کو بندہ دل سے سلام کرتا ہے, بیٹی کی کام یابی میں مولوی صاحب کابڑا اہم کردار رہا ہے

خوش آئین بات یہ ہے, کہ اس عظیم کام یابی پر بیٹی اوران کے والد بزرگ وار دونوں نے اللہ تبارک وتعالی کاشکرادا کیاہے

مشکوہ نور نے قوم کو یہ پیغام دیاہے, کہ بڑی کام یابی کے لیے روپیوں کی ریل پیل کی ضرورت نہیں , بلکہ حوصلہ بلند ہو مسلسل جدوجہد کیاجائے , تو بڑی سے بڑی سے کام یابی حاصل کی جاسکتی ہے

مشکوہ نے قوم کو یہ بھی پیغام دیدیا کہ مولوی اور ان کی اولاد جن کو سماج حقارت بھری نظروں سے دیکھتاہے, جن کامذاق اٹھایاجاتاہے, جنہیں دقیانوس اور دنیاوی تعلیم سے بیگانہ

نادان وجاہل جیسے القاب سے ملقب کیاجاتاتھا مشکوہ نے سماج کے ایسے لبرل خیال اشخاص کو بڑی خاموش سے یہ پیغام دیدیا کہ مولوی اور ان کی بیٹی کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں ,بلکہ مولوی آپ لوگوں سے ہرمیدان میں چارقدم آگے ہی ہے

ایک مولوی کی بیٹی نے یوپی ٹاپ کیا, بحیثیت مولوی ہونے کے بندہ کو دلی خوشی ہوئی , مشکوہ نور بہن کو دل سے سلام

اللہ تعالی آپ کے مستقبل کو روشن کرے, اور آپ کی خواہش کے مطابق آپ کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنائے, اور قوم وملت کی خدمت کے لئے قبول فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *