مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ میں جلسہ غوث الوری عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Spread the love

مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ میں جلسہ غوث الوری عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

خصوصی خطاب مفتی اعظم راجستھان حضرت مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی نے کی

حسب روایت سابقہ 13 ربیع الثانی 1446 ھ/17 اکتوبر 2024 عیسوی بروز جمعرات (جمعہ کی شب) مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان اجلاس بنام “جلسہ غوث الوری” انتہائی عقیدت و محبت اور تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا -جلسہ کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے کی گئی

اولا مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی و مذہبی پروگرام (نعت ومنقبت، تقریر و مکالمہ کی شکل میں) پیش کیا

بچوں کے اس پروگرام کو لوگوں نے خوب پسند کیا اور دادودہش وانعام و اکرام کے ذریعہ ان کی خوب خوب حوصلہ افزائی کی

مداح رسول حضرت مولانا علی شیر صاحب اکبری، ثنا خوان رسول حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری مدرس دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف و واصف شاہ ہدی حضرت قاری محمد عطاؤالرحمن صاحب قادری انواری نے خصوصی نعت ومنقبت خوانی کا شرف حاصل کیا-بعدہ شہزادہ مفتی تھر حضرت مولانا عبدالمصطفی صاحب نعیمی سہروردی نے سیرتِ غوث اعظم پر عمدہ خطاب کیا

خصوصی خطاب شیرراجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی(مفتی اعظم راجستھان) شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور نے کیا

آپ نے اپنے خطاب کےدوران جہاں بزرگوں کے اعراس منانے کےساتھ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی وہیں آپسی محبت، بھائی چارہ اور ایکتا کا پیغام دیا

آخر میں صلوٰة وسلام ودعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-نظامت کے فرائض حضرت مولانا الحاج محمدقاسم صاحب دلکش اشرفی و حضرت مولانا محمد ریاض الدین صاحب سکندری انواری نے بحسن وخوبی سرانجام دیا-اس جلسہ میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے

حضرت پیر سید ابراہیم شاہ بخاری، حضرت سید داون شاہ بخاری سہلاؤشریف،حاجی سخی محمد قادری چیف خلیفہ جیلانی جماعت، خلیفہ محمد علی، مولانا جمال الدین قادری انواری، مولاناعبدالسبحان مصباحی وجملہ اسٹاف دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، حاجی قائم خان درس سیڑوا، سچو خان سرپنچ، خلیفہ حاجی صاحبنہ خان ہرپالیہ ، خلیفہ ماسٹر محمد حسن صاحب ہرپالیہ ، مولانا محمد شمار صاحب قادری انواری ،مولانا عبیداللہ صاحب قادری میٹھے کا تلا، مولانا محمد دائم صاحب انواری، مولانا محمد حسن انواری، مولانا برہان الدین صاحب قادری انواری

رپورٹ:(مولانا)عبدالرسول قادری انواری ہرپالیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *