حاجی محمد خالد سیف اللہ ایک بار پھر چکدین مسلم ایسو سی ایشن کے صدر منتخب
حاجی محمد خالد سیف اللہ ایک بار پھر چکدین مسلم ایسو سی ایشن کے صدر منتخب
(پریس ریلیز)
چکدین مسلم ایسو سی ایشن کلکتہ کا سالانہ جلسہ زیر صدارت جناب حاجی محمد خالد سیف اللہ مورخہ
11فروری 2024کو مٹیا برج میں منعقد ہوئی۔
اس اہم جلسے میں کولکاتا اور بیرون کولکاتا سمیت ملک کے متعدد شہروں سے ممبران کی شرکت رہی جس سے مذکورہ جلسہ بے حد کامیاب رہا۔صدر جلسہ نے اس قومی اور ملی ادارے کی ترقی کے لیے بلند عزائم کے ساتھ دعائیں کیںاور تمام ممبران سے درخواست کی کہ وہ اس قدیم ادارے کی بقاءاورترقی وتدویج کے لیے دامے درمے سخنے ہر طرح سے تیار رہا کریں کیوں کہ یہ ہمارے اجداد کی نہ صرف نشانی ہے بلکہ ایک ایس بیش بہا اور قیمتی تحفہ ہے جو ہمارے لیے باعث فخر اور شناخت ہے۔انہوں نے نوجوان اور نئی نسل کے ممبران سے بھی استدعا کی کہ وہ ہمیشہ ادارے سے جڑے رہیں اور اس کی آواز پر لبیک کہیں کیونکہ یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ قوم اور ملت کا قیمتی اور نایاب اثاثہ ہے۔صدر جلسہ نے مزید کہا کہ
چکدین2+اسکول،استھانواں ،نالندہ بہارکی دیکھ ریکھ اور تمام انتظامی امور کی ذمہ داری بھی اسی ایسو سی ایشن کے ذمہ ہے جو روز اول سے ہی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتی آرہی ہے ۔
کلکتہ یونیورسٹی،مولانا آزاد کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بحیثیت اساتذہ درس وتدریسی خدمات انجام دینے والی شخصیتوں میں ایک بڑی تعداد اسی اسکول سے کسی نہ کسی طرح وابستہ رہی ہیں ۔
ادارے کی ترقی اور تدویج کے لئے ہمیں خلوص نیت اور بلند عزائم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ روایت کے مطابق ایسو سی ایشن کا سالانہ جلسہ مارچ یا اپریل ماہ میں منعقد ہوا کرتا ہے چونکہ مارچ اور اپریل اس سال رمضان کا مہینہ تھا اس لیے جلسہ قبل از وقت منعقد کیا گیا
انہوں نے مزید واضح کیا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے میڈیا میں یہ خبر کچھ تاخیر سے ڈالی جا رہی ہے کیونکہ جو ممبران اور ادارے کے بہی خواہ کسی وجہ کر شریک جلسہ نہ تھے انہیں اخبارات کے ذریعہ ادارے کی کارکردگی کی مفصل رپورٹ مل جایے ۔
جلسے کے اختتام سے قبل ایسو سی ایشن کی ورکنگ کمیٹی برائے2024.25 کا انتخاب عمل میں آیا۔ جلسے میں شامل تمام ممبران کے مشوروں سے ایک بار پھر حاجی محمد خالد سیف اللہ کو ایسو سی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔
جب کہ نائب صدر جمال یوسف،جنرل سکریٹری سمیر سوہانی،جوائنٹ سکریٹری وسیم اختر،خازن محمد ضیاءالرحمن کریمی، جوائنٹ خازن شاداب قیصر،اور دیگر ممبران میں سینئر ممبر شہاب عمر،ڈاکٹر محمد التمش خالد (صحافی )،عادل وارثی، منور امام،شمیم رضا وغیرہ کے نام شامل ہیں۔واضح ہوکہ حاجی محمد خالد سیف اللہ ریاست بہار کے مشہور گاﺅں چکدین (نالندہ) کے معروف شاعر مرحوم تبارک حسین بسمل کے صاحبزادے اور صحافی ڈاکٹر محمد التمش خالد کے والد محترم ہیں۔