سال 2025 کے کیلنڈر میں ترمیم نہیں ہونے پر وزیر اعلی کو قومی اساتذہ تنظیم نے لکھا خط

Spread the love

سال 2025 کے کیلنڈر میں ترمیم نہیں ہونے پر وزیر اعلی کو قومی اساتذہ تنظیم نے لکھا خط

قومی اساتذہ تنظیم و مختلف تنظیموں کے عرضداشت کے بعد بھی محکمۂ تعلیم کے رویہ ٹھیک نہیں: محمد رفیع

پٹنہ : ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار یوگیندر سنگھ نے سال 2025 کی چھٹیوں کا کیلینڈر 3 دسمبر کو ہی جاری کیا تھا۔ چھٹی کے اس کیلینڈر میں اردو اسکولوں اور مدارس کے طلبہ کی چھٹیوں میں زبردست کمی کی گئی ہے

اس سلسلے میں قومی اساتذہ تنظیم بہار و دیگر تنظیموں نے محکمۂ تعلیم کو مکتوب بھی ارسال کیا تھا لیکن اس کا کوئی اثر نہیں دیکھتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار نے آج پھر سے ایک مکتوب وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کو ارسال کیا ہے یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے بتائی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کو جو مکتوب ہم نے آج ارسال کیا ہے اس میں ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار کو روز اول یعنی 3 دسمبر کو لکھے اپنے مکتوب کا حوالہ بھی دیا ہے اور اس کی کاپی بھی ساتھ میں ارسال کیا ہے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر تاج العارفین کی ہدایت پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے مکتوب نمبر 2503، سال 2025 میں شائع شدہ چھٹیوں کے کیلنڈر میں ترمیم کرنے یا اردو اسکولوں و مدارس کے لیے علیحدہ چھٹی کا کیلینڈر شائع کرنے کا مطالبہ معزز وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار سے کیا ہے۔

جناب رفیع نے کہا کہ مکتوب نمبر 2503، مورخہ 3/12/2024 سے واضح ہے کہ تمام قسم کے سرکاری تعلیمی اداروں (مدرسہ، سنسکرت، اردو اور تمام قسم کے اسکولوں) کے لیے صرف ایک ہی چھٹی کا کیلینڈر ہوگا جو افسوسناک ہے۔ اس کیلنڈر میں اردو اسکولوں اور مدارس کے لیے جمعہ کے دن کا خیال نہیں رکھا گیا ہے اور عید الفطر کے موقع پر 31 مارچ کو سب کے لیے صرف ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جب کہ عیدالفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اس لیے اردو اسکولوں اور مدارس میں تین دن کی چھٹی ضروری ہے اور ہندی اسکولوں میں چوں کہ مسلم اساتذہ کی بڑی تعداد ہے تو 2 دن کی چھٹی لازمی ہے۔

نئے کیلینڈر میں جو خامیاں ہیں اسے ترتیب وار محمد رفیع نے لکھا ہے

1. شب برات – 14 فروری، جمعہ

2. ہولی – 14-15 مارچ، جمعہ

3. رمضان المبارک کا آخری جمعہ – 28 مارچ، جمعہ

4. عید الفطر – 31 مارچ، صرف ایک دن (تین دن کی ضرورت)

    5 . گڈ فرائیڈے – 18 اپریل، ایک جمعہ

6. گرمیوں کی تعطیلات 

جون 2 -21، تین جمعہ

7. چہلم/یوم آزادی – 15 ستمبر، جمعہ

8. یوم ولادت حضرت محمد صاحب – 5 ستمبر، جمعہ

9. دیوالی/چھٹھ پوجا وغیرہ – 20 -29 اکتوبر، 1 جمعہ

10. موسم سرما کی تعطیلات – 25-31 دسمبر (موسم سرما کا وقت مقرر نہیں)

محمد رفیع نے کہا کہ گندی ذہنیت کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہوگا کہ جمعہ کے دن جو چھٹیاں ہیں اس کی کٹوتی کر دی گئی ہے جبکہ ہندی و سنسکرت اسکولوں کے لئے اتوار کو چھٹی کی کل تعداد میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اس لیے محمد رفیع نے وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹی کے کیلنڈر میں ترمیم کی جائے یا پھر اردو اسکولوں اور مدارس کے لیے الگ سے چھٹی کا کیلینڈر شائع کیا جائے۔

مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار عیدالفطر کے موقع پر اردو اسکولوں اور مدارس میں 3 دن کی تعطیل کا انتظام کیا جائے اور اتوار کی طرح جمعہ کو بھی تعطیل میں شامل نہ کیا جائے

ہندی اسکولوں میں بھی عیدالفطر کی چھٹی دو دن کی جائے اور موسم سرما کی چھٹی کے پریڈ کا خیال رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *