ابرار الحسن نے ڈیلر محمد کاظم کی شکایت ضلع مجسٹریٹ سے کی

Spread the love

ابرار الحسن نے ڈیلر محمد کاظم کی شکایت ضلع مجسٹریٹ سے کی

مظفر پور : کڈھنی بلاک کے جدیو نائب صدر ابرارالحسن عرف لال بابو نے چین پور باجد پنچایت واقع چین پور کے ڈیلر محمد کاظم پر راشن غبن کرنے اور کنجیومرس کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ پرنو کمار کو ایک درخواست دے کر ضلع کے افسر سے معاملے کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

جناب ابرار الحسن نے ضلع مجسٹریٹ سے شکایت میں بلاک مارکیٹنگ افسر کی شکایت بھی کی ہے کہ ان کی رضامندی سے ہی محمد کاظم اس طرح کا منمانی کرتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کو شکایت میں وہ لکھتے ہیں کہ محمد کاظم کنجیومرس سے پوش مشین پر انگوٹھا لگا کر ایک ساتھ دو مہینہ کا راشن اٹھا لیتے ہیں ایک مہینہ کا راشن دیتے ہیں اور ایک مہینہ کا ہضم کر جاتے ہیں۔

کنجیومرس کی شکایت کرنے پر وہ غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہیں اور جب ان سے رشید مانگا جاتا ہے تو دینے سے انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نہیں دونگا جہاں جانا ہے جاؤ۔ لال بابو نے اس سے قبل بھی تین کیلو سے پانچ کیلو کم راشن دینے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ محمد کاظم ہر مہینہ کے پہلے ہفتہ میں راشن کا اٹھاؤ کرتے ہیں لیکن مہینہ کے آخری ہفتہ میں راشن تقسیم کرتے ہیں جس سے غریبوں کو گھر چلانے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنجیومرس دوسرے پنچایت یا بلاک کے ڈیلرز سے راشن لینے کو مجبور ہوتے ہیں جس سے کافی دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔

جب کبھی بھی بلاک سپلائی افسر سے اس بات کی شکایت کی گئی تو اس نے بھی ڈیلر محمد کاظم کی ہی حمایت کی اس لیے مجبور ہوکر میں نے ضلع مجسٹریٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ضلع کے ہی کسی افسر سے اس شکایت کی جانچ سنجیدگی کے ساتھ کراویں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *