دارا العلوم فیضان اشرف باسنی ناگور میں سلور جبلی پروگرام
دار العلوم فیضان اشرف باسنی،ناگور شریف ، کا 25 واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت بنام سلور جوبلی 9/مارچ بروز جمعرات کو منعقد ہونے جارہا ہے
صوبہ راجستھان کی ممتاز اورمشہور علمی درس گاہ دارالعلوم فیضان اشرف باسنی، کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت ،حفظ و قراءت و تقریب ختم بخاری شریف بنام سلور جوبلی 16`شعبان المعظم1444ھ/09 مارچ 2023ءبروز:جمعرات کو نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جارہا ہے
جس میں حضور سید کلیم الاولیا سید کلیم اشرف اشرفی جائسی عمت فیوضھم کی خصوصی آمد ہوگی
خصوصی خطاب حضرت مولانا سید امین القادری صاحب مالیگاؤں فرمائیں گے-نیز اس محفل نور میں ملک عزیز کے نامور علماے کرام، دانش وران،اور ارباب علم و فن خصوصیت کے ساتھ شرکت کریں گے
پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے:-بعد نماز ظہر 3 بجے سے ختم بخاری شریف کی تقریب شروع ہوگی اور اختتامی حدیث پاک مفتی اعظم راجستھان مفتی شیر محمد صاحب رضوی دامت برکاتہ اپنی زبان فیض ترجمان سے پڑھوائیں گے ان شاء اللہ تعالی
بعد نماز مغرب فارغین ادارہ(فیضانی برادران) کی میٹنگ ہوگی بعد نماز عشاء طلبہ دارالعلوم کے پروگرامز اور علماے عظام کی تقاریر ہوں گی بعدہ دستار بندی کا پرکیف اور روح پرور منظر اور صلاۃ و سلام و دعا
آپ سب قارئین سے پرزور اپیل ہے کہ اس جلسہ جشن دستار فضیلت اور اس کی جملہ تقریبات میں ضرور بالضرور شرکت فرمائیں اور اہل سنت و جماعت کے اس عظیم ادارے کے کام کو اپنے ماتھے کی نگاہوں سے مشاھدہ فرمائیں
اطلاع کار
خلیل احمد فیضانی