تاج العارفین کے بھائی مراد اشرف راضی کی موت سے غم کی لہر

Spread the love

تاج العارفین کے بھائی مراد اشرف راضی کی موت سے غم کی لہر

آبائی گاؤں نیر پور میں ہوئی تدفین، بڑی تعداد میں لوگوں نے کی شرکت، محمد رفیع نے کی دعائے مغفرت کی اپیل

مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)

انتہائی افسوس ہے کہ قومی اساتذہ تنظیم بہارکے صوبائی صدر جناب تاج العارفین صاحب کے چھوٹے بھائی مراد اشرف راضی کا دہلی میں انتقال ہو گیا ہے، ان کے جنازے کی نماز ان کے آبائی گاؤں کڈھنی بلاک کے نیر پور میں مسجد کے پاس بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر لوگوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ جناب تاج العارفین نے بتایا کہ دلی میں وہ چھوٹا سا کاروبار کر اپنا اور اپنے بچّوں کا گزر بسر کرتے تھے۔

ان دنوں ان کے بچے اپنے نانیہال میں تھے اور وہ اکیلے ہی دلی میں تھے اچانک پیٹ درد ہوا، دوا لینے کے بعد آرام محسوس کرنے لگے اور قریب کے رشتے دار انہیں تنہا چھوڑ کر چلے گئے قریب گھنٹے دو گھنٹے بعد خیریت جاننے پہنچے تو وہ اللہ کو پیارے ہو چکے تھے۔

پسماندگان میں اہلیہ اور سات سال کی بچی ہے۔ مرحوم کے والد مرحوم ماسٹر محمد انظار صاحب بھی سرکاری ٹیچر تھے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے مرحوم کے لیےدعائے مغفرت کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

جنازہ میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن رضی احمد، محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، نسیم اختر، وقار عالم، ضلع مظفر پور کے خازن محمد حماد، محمد شمشاد عالم، محمد بشیر، تنظیم امارت شرعیہ کے جنرل سیکریٹری صبغت اللہ رحمانی، عاشق حسین، سکندر علی جعفری، غلام مصطفٰی، منور انصاری، محمد کفیل، نور احمد، ارشد نیاز، مراد پور اردو مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد نوشاد

سماجی کارکن الحاج سعد اللہ صاحب، محمد امتیاز صاحب، محمد طارق انور، محمد اورنگزیب عالم، مرحوم کے بھائی بختیار غازی، سرفراز احمد ، نواز احمد ، اعجاز احمد، امتیاز احمد، معراج احمد وغیرہ شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *