مکتب برکات مدینہ کا شان دار افتتاحی تقریب منعقد ہوا

Spread the love

مکتب برکات مدینہ کا شان دار افتتاحی تقریب منعقد ہوا

 ہیومن سہیوگ فاؤنڈیشن کے اہتمام میں چلنے والے مکاتب کا 7واں برانچ بیلوا میں کھلا ، افتتاحی تقریب کا انعقاد

کشن گنج : آج مکتب برکات مدینہ کی افتتاحی تقریب شان دار انداز میں منعقد ہوئی۔ ہیومن سہیوگ فاؤنڈیشن کے مکاتب کا 7واں برانچ مہینگاؤں پنچایت کے بیلوا کاشی باڑی گاؤں میں افتتاح کیا گیا. بیلوا کاشی باڑی کی معزز شخصیات، والدین، اساتذہ اور طلبا نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کی گئی۔اس کے بعد مولانا قاری ایوب عالم صاحب قبلہ خطیب و امام مدینہ جامع مسجد چکلہ نے تعلیم کی اہمیت پر پرمغز خطاب فرمایا، پھر مولانا زاہد رضا نعیمی نے بہت ہی خوب صورت انداز میں نعت شریف کے اشعار پیش کرکے لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی.

بعدہ علاقہ کشن گنج کے مشہور دانشور اعجاز کوچنگ بیلوا کاشی باڑی کے ڈائریکٹر جناب اعجاز احمد نے تعلیم کی اہمیت اور بابائے قوم گاندھی جی کی ستیہ گرہ آندولن کا بہت ہی حسین انداز میں بیان کیا اور لوگوں کو تعلیم کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا

آخر میں مہمانِ خصوصی اور ہیومن سہیوگ فاؤنڈیشن Human Sahyog Foundation کے صدر اویس رضا نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ مکتب معاشرتی ترقی اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مکتب کے تعلیمی معیار اور جدید سہولیات کی بھی تعریف کی۔

تقریب میں HSF کے صدر اویس رضا نے مکتب کے مقاصد، نصاب اور تعلیمی وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا مقصد طلبا کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

مکتب برکات مدینہ کے اس افتتاحی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ممبر جناب مظفر حسین، حاجی مجاہد عالم، بدر الدین، نور عالم سرکار مولانا شمشاد رضا، مولانا راحل اقبال حافظ شاہد آفریدی، حافظ امیر رضا ،صادق رضا وغیرہ نے بہت محنت و کوشش کی جزاک اللہ

تقریب کے اختتام پر شرکاے مجلس کے لیے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا تھا

مکتب برکات مدینہ کی انتظامیہ اور عملہ یعنی HSF کی پوری ٹیم اس تعلیمی سفر میں بیلوا کاشی باڑی کے تمام والدین اور طلبا کے بھرپور تعاون کا شکر گزار ہے اور مستقبل میں بھی تعلیم کے میدان میں نئے سنگ میل عبور کرنے کے لیے پُرعزم ہے

مکتب برکات مدینہ کا شان دار افتتاحی تقریب منعقد ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *