جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے صدرالمدرسین کا مدرسة المدینہ اعظم گڑھ کا دورہ

Spread the love

جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے صدرالمدرسین کا مدرسة المدینہ اعظم گڑھ کا دورہ

اعظم گڑھ(پریس ریلیز)

الحمدللہ ثم الحمدللہ! دعوت وتبلیغ کی عالمی غیرسیاسی تنظیم “دعوت اسلامی” نے جہاں پوری دنیا میں دعوت وتبلیغ اور اعلیٰ ووسیع پیمانہ پر رفاہی خدمات انجام دی وہیں تعلیم وتعلم کے حوالے سے بھی اس تنظیم کی خدمات وسیع سے وسیع تر ہے۔

چناں چہ چند برسوں میں اس کے تعلیمی ادارے (جامعات المدینہ، مدارس المدینہ،اسکولزاورآن لائن اکیڈمیز) ہزاروں کی تعداد کو پہنچ گیے جو اپنی اپنی جگہ دین وسنیت کی ترویج واشاعت کے ساتھ دینی وعصری تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

چناں چہ اس ضمن میں جہان درس نظامی کی تعلیم وتعلم کے لیے جامعات المدینہ قائم کیے گیے وہیں ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام “مدرسۃ المدینہ” (بوائز و گرلز، شارٹ ٹائم، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں۔

جب کہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (بوائز و گرلز) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (شارٹ ٹائم) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ “رہائشی مدارس المدینہ” میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔

چناں چہ دعوت اسلامی کے رہائشی مدارس المدینہ میں سے ایک اہم مدرسہ “مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر اعظم گڑھ” بھی ہے -معروف عالم دین برصغیر کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے موجودہ پرنسپل حضرت علامہ مفتی بدرعالم صاحب مصباحی کل(17 نومبر2024ء) کو مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر اعظم گڑھ معائنہ کے لیے تشریف لائے

آپ کے ساتھ محب گرامی حضرات مولانا ضیاءالدین مصباحی بھی تھے جنہوں نے اس دورہ کی مکمل رپورٹ لکھی ہے، آپ کی لکھی ہوئی رپورٹ ہو بہو ہدیہ قارئین ہے۔

“استاد محترم بدر الفقہا مفتی بدر عالم صاحب مصباحی حفظہ اللہ کی سرپرستی میں ضلع اعظم گڑھ کے قلب میں واقع دعوت اسلامی انڈیا کے مدرسۃ المدینہ فیضان صدیقِ اکبر کے زیارت کا موقع میسر آیا ، مفتی صاحب کی درد امت میں ڈوبی اصلاحی باتوں نے عمل کو مہمیز دی ، کچھ کام کرنے کا جذبہ ابھارا 

مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی آفاقی دینی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہوئے مبلغین کے لئے ہمت و نصرت کی دعا فرمائی ، فیضان صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ محلہ غلامی پورہ میں ٹیڑھیا مسجد سے تھوڑی سی دور شمال مشرقی جانب واقع ہے ، اس وقت ڈیڑھ سو حفظ کے طلبہ رہائش پزیر ہیں ،

اعظم گڑھ کے نگراں کوثر عطاری سلمہ الباری صاحب ہیں ، موجودہ ناظم جواں سال عالم دین مولانا اقبال مصباحی ہیں ، ان حضرات کی قیادت میں مدرسہ روز افزوں ترقی پر ہے ، ہمیں مدرسے کے نظم و ضبط نے بجا طور پر متاثر کیا ، اعظم گڑھ جیسے خشک علاقے میں دینی کاموں کی بہاروں کو سن کر دل دل باغ ہوا 

دعوت اسلامی کے مدارس صرف تعلیم کے مراکز ہی نہیں ہوتے ، بلکہ تربیت اور اصلاح کے کارخانے بھی ہوتے ہیں ، ہمیں پتہ چلا کہ روزآنہ عصر بعد طلبہ کرام گلی گلی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے چوک (ایریائی) درس دینے کا اہتمام کرتے ہیں ، جس سے علاقے میں زبردست دین کا کام ہو رہا ہے ، لوگ سنتوں پر عمل کر رہے اور اپنی آخرت کی بھلائی کا سامان کررہے ہیں

اللہ عزوجل علماے اہل سنت کو سلامت رکھے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر عظیم مدنی مقصد” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے” کو عملی جامہ پہنانے کی توفیق عطا فرمائے- آمین بجاہ سیدالمرسلین(ﷺ) “

مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *