علم سب سے بڑی دولت ہے اس سے ہم حقوق کو پہچانتے ہیں

Spread the love

علم سب سے بڑی دولت ہے اس سے ہم حقوق کو پہچانتے ہیں

علم سب سے بڑی دولت ہے، اس سے ہم حقوق کو پہچانتے ہیں : اکبر علی

مظفر پور، 13/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع)

ریاستی پرائمری اسکول بھیجناتھ بیشی اردو اورائی مظفر پور میں سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جس میں درجہ اول تا پنجم تک کے اول، دوم، سوم، چہارم ،پنجم پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے ،اور پرگتی پتر دیا گیا

درجہ پنجم کے سبھی طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ،اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم کے ضلع صدر شمشاد احمد ساحل صاحب ماسٹر شعیب ،ماسٹرمصلح الدین امیری،قاری محمد ثناء اللہ صاحب خصوصی طور پر موجود تھے

اسکول کے پرنسپل قومی اساتذہ تنظیم اورائی کے جنرل سیکریٹری جناب ماسٹر محمد اکبر علی نے کہا کہ علم سب سے بڑی دولت ہے علم سے ہی ہم اپنے حقوق کو جان سکیں گے

علم حاصل کریں اپنے ملک کا نام روشن کریں، علم کے ساتھ ساتھ ادب بھی ضروری ہے ، اس کا علم اپنے بچوں کو ضرور دیں، ہماری قوم علم کے معاملہ میں بہت پیچھے ہے،قاری محمد ثناء اللہ صاحب نے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کو کہا

اس طرح کے انعامی پروگرام کو بہتر بتا یا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں جذبہ پیدا ہوتا ہے، اس طریقہ کا پروگرام ہمیشہ ہونا چاہیے۔ اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے محمد معصوم رضا نے سبھی پروگرام میں شرکت کرنے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا

اس کے بعد پروگرام اختتام کو جا پہونچا ،مندرجہ ذیل حضرات پروگرام میں شامل ہوئے ماسٹر مصلح الدین صاحب امیری ،ماسٹر شعیب صاحب ، قاری محمد ثناء اللہ مظفرپوری عبدالباری صاحب ،عمیر، محمد زبیر احمد ،جاوید، محمد ممتاز،مسیح الدین امیری وغیرہم۔

One thought on “علم سب سے بڑی دولت ہے اس سے ہم حقوق کو پہچانتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *