یوم تعلیم پر قومی اساتذہ تنظیم کی جشن یوم تعلیم تقریب آج

Spread the love

یوم تعلیم پر قومی اساتذہ تنظیم کی جشن یوم تعلیم تقریب آج

پروگرام میں اردو اساتذہ و محبان اردو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کریں شرکت : محمد رفیع مظفر پور،

(وجاہت، بشارت رفیع) 11 نومبر کو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم، بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم ولادت ہے‌ اس موقع پر ملک بھر میں ان کے یوم ولادت کو یومِ تعلیم کی شکل میں منایا جاتا ہے۔

اسی دن یعنی 11 نومبر 2018 کو قومی اساتذہ تنظیم بہار کی تشکیل بھی عمل میں آئی تھی۔ قومی یوم تعلیم و قومی اساتذہ تنظیم بہار کے یومِ تاسیس پر ہر سال سیمینار اور جشن یوم تعلیم تقریب کا انعقاد ہوتا ہے۔

اس سال بھی آج دوپہر تین بجے سے حضرت علی اکیڈمی، مسلم کلب ، مظفر پور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے بتایا کہ پروگرام میں رکن قانون ساز اسمبلی بہار، و صدر اقلیتی فلاح کمیٹی بہار اسمبلی ، پٹنہ جناب قاری صہیب، سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری، سابق رکن ریاستی یونیورسٹی کمیشن پٹنہ پروفیسر (ڈاکٹر) وجئے کمار جیسوال و سابق نائب چیئرمین بہار انٹرمیڈیٹ کانسل ، پٹنہ پروفیسر (ڈاکٹر) ابوذر کمال الدین صاحب کے ساتھ ہی کئی افسران کی شرکت متوقع ہے۔

جناب رفیع نے پریس بیان جاری کر کہا ہے کہ تنظیم کے تمام ممبران، ضلع کے سبھی اردو اساتذہ و محبان اردو سے پرخلوص درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پروگرام میں شرکت فرما کر اپنی یک جہتی و بیداری کا ثبوت پیش کریں۔

One thought on “یوم تعلیم پر قومی اساتذہ تنظیم کی جشن یوم تعلیم تقریب آج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *