جامعہ نداء القرآن میں انظار احمد صادق کو اعزاز
جامعہ نداء القرآن میں انظار احمد صادق کو اعزاز
مظفر پور، 29/ مئی (وجاہت، بشارت رفیع)
جامعہ نداء القرآن ، جامعہ کالونی (چھیٹ بھگوتی پور) چندوارہ ، مظفریور میں انظار احمد صادق کی نئی تصنيف ” مولانا عبد السميع جعفری حیات وخدمات ” پر پرتپاک استقبال کیا گیا
جس میں اداره کے روح رواں جناب عبدالحسيب صاحب نے ان کو شال سے اعزار بخشتے ہوئے دعا دی اور کہا کہ اللہ تعالٰی عزیزم کی اس بڑی کاوش کو قبول فرمائے اور ہم سب کے استاذ مولانا عبد السميع جعفری کومشعل راہ بنائے۔
یہ باتیں فضل ربی عمری سرپرست جامعہ نداء
القرآن مظفرپور نے نامہ نگاروں سے بتائی۔
اس دعا کے بعد جامعہ کے طالب بابو فہد کی قرآت سے مجلس کا آغاز ہوا۔ (اللهم زد فزد) پھر جناب صادق نے اپنی خدمت کا مختصر اور جامع تعارف کراتے ہوئے وجہہ تصنيف بتائی جو اس کتاب میں بھی مذکورہے ساتھ ہی کچھ نسخے بھی لوگوں کو پیش کیا جس میں جناب عفان اصلاحی ، قمر سبحانی ، قابل ذکر ہیں،۔
تعارفی کلمات اور وجہ تصنیف پر تبصره کرتے ہوئے قومی اردو اساتذہ تنظیم کے کنوینر جناب محمد رفيع صاحب نے کہا کہ مولانا جعفری صاحب گونا گوں صلاحیتوں کے مالک تھے ان پر تو کتاب بہت قبل آنی چاہیے تھی جس کی تائید میں قومی اساتذه تنظیم کے دیگر اراکین کے علاوہ تقریبا سارے لوگوں نے کی اور کہا کہ اتنی عظیم شخصیت کو اتنی دیر سے کیوں سامنے لایا گیا بہرحال یہ ایک اچھی اور عظیم کوشش ہے واقعی اس کتاب نے مولانا کو ایک نئی زندگی بخشی ہے ۔
پھر ادارہ کے اہم ستون حافظ مولانا راغب عمری نے بحیثیت استاذ اظہار خیال کیا وبعد جناب عبد الحسيب صاحب کے اختتامی کلمات اور دعا کے بعد مجلس برخواست ہوئی۔ اس مجلس میں طلبہ جامعہ کے علاوه جناب قیصر جمال نعمانی ، محمد بقاء الدین ، خورشید سراج ، آصف اقبال ، بھائی عرشی ، محمد سجاد کے علاوہ دیگر احباب شامل رہے
دعا ہے کہ اللہ ان کی کتاب کو شرف قبولیت بخشے اور یہ بھی دعا ہے کہ الله جامعہ کو مزید ترقی کی راه پر گامزن کرے اور ادارہ کے جملہ اراکین ، نیک شوری کار کو صحت کے ساتھ نیک خواہشات کو پورا کرے آمين۔
Pingback: مڈ ڈے میل میں انڈا کی جگہ سستا پھل مینو کے مطابق کھانا نہیں ⋆ وجاہت بشارت رفیع