گوریگاؤں میں کنزالایمان کانفرنس کا انعقاد

Spread the love

گوریگاؤں میں کنزالایمان کانفرنس کا انعقاد

انجمن پیغامِ اعلیٰ حضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ گوریگاؤں ویسٹ ممبئی کا چودہہواں سالانہ عظیم الشان پروگرام بنام کنزالایمان کانفرنس 28 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر تا رات ساڑھے دس بجے نزد سنی بڑی مسجد موتی لال نگر نمبر 2 گوریگاؤں ویسٹ ممبئی میں پوری کام یابی کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا۔

( بعد نماز ظہر تا مغرب بزمِ اعتماد انگلش اسکول نزد سنی بڑی مسجد موتی لال نگر نمبر 2 میں خواتین اسلام کا روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرکزی دارالعلوم غریب نواز (نسواں) اسکواٹر کالونی ملاڈ کے صدر معلمہ محترمہ عالمہ آئین رضا نقشبندی صاحبہ، و ناشرہ مسلک اعلی حضرت محترمہ فاضلہ ناصرہ خانم امجدی صاحبہ پرسنل جامعہ تاج الشریعہ للبنات مالونی، نعت خواں محترمہ عالمہ رقیہ رضوی صاحبہ پالگھر، اور محترمہ عالمہ رفعت باجی صاحبہ جوگیشوری نے تقریباً پانچ سو سے زائد خواتین اسلام سے اصلاح معاشرہ و حالات حاضرہ پر باری باری خطاب کیا،) بعد نمازِ مغرب مسجد کے سامنے جلسے کا آغاز قاری افروز ربانی صاحب قبلہ دھاراوی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پھر ادارے کے طلبہ نے خاص کر حافظ ارشاد، حافظ آزاد و حافظ شعبان اور نگراں حافظ غلام حسین نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے۔ 

خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ قاری ایوب رضا صاحب قبلہ خطیب و امام سنی بڑی مسجد موتی لال نگر نمبر 2 کے قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ناظم اجلاس حضرت مولانا مہدی حَسَن مضطر صاحب قبلہ نے کانفرنس کے خصوصی شاعر، شاعر انٹرنیشنل بلبل باغ مدینہ جناب اسد اقبال صاحب قبلہ کلکتوی کو مائک پر آنے کی دعوت دی، جناب اسد اقبال صاحب قبلہ نے اپنی مد بھری آواز سے حمد و نعت و منقبت کے اشعار پیش کرکے سامعین کے دلوں کو جیت لیا سامعین نے بھی خوب داد و تحسین سے نوازا

پھر ناظم اجلاس حضرت مولانا مہدی حَسَن مضطر صاحب نے مقرر خصوصی ماہرسیاسیات غازی ملت حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ سابق ممبر آف پارلیمنٹ و مرکزی صدر ادارہ شرعیہ پٹنہ کو مائک پر آنے کی دعوت دی حضرت نے اپنے مخصوص انداز میں اصلاح معاشرہ پر شان دار خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو خاص کر نوجوانوں کو صحیح راستے پر چلنے کی تلقین کی اور شادی بیاہ میں فضول خرچی لڑکیوں کی عزت و آبرو کی حفاظت و دہیج کی لعنت سے بچنے اور بالخصوص عشق رسول و مسجد اقصی اور مدارس دینیہ پر شان دار خطاب کیا

علامہ بلیاوی صاحب کے خطاب کے بعد بانئ جلسہ انجمن پیغامِ اعلیحضرت گوریگاؤں کے صدر حضرت قاری شمشاداحمد رضوی صاحب ناظم اعلیٰ دارالعلوم امام احمدرضا موتی لال نگر نمبر 2 گورےگاؤں ویسٹ نے جلسے میں شرکت فرما تقریباً تین سو سے زائد علمائے کرام ائمہ مساجد و نظمائے مدارس، عوام اہل سنت خصوصیت کے ساتھ حضرت علامہ مفتی اخترحسین مجددی دارالعلوم مخدومیہ جوگیشوری حضرت علامہ عبدالجبار صاحب دارالعلوم برکاتیہ جوگیشوری حضرت علامہ عرفان صاحب میٹھا نگر حضرت علامہ مفتی انعام الحق صاحب پریم نگر حضرت علامہ خورشید عالم صاحب پریم نگر حضرت علامہ کلیم اللہ صاحب قدم نگر حضرت علامہ حاتم طائی و حضرت مولانا غلام مصطفیٰ صاحبان چیتا کیمپ دیگر مہمانوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا

بعدہ خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی اخترحسین مجددی صاحب قبلہ کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا۔

ریپورٹ، سیداستخار

جنرل سیکریٹری انجمن پیغامِ اعلی حضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ گوریگاؤں ویسٹ ممبئی

9892486373

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *