گوریگاؤں میں امام احمدرضا تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

Spread the love

گوریگاؤں میں امام احمدرضا تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

انجمن پیغامِ اعلیٰ حضرت ایجوکیشنل ٹرسٹ گوریگاؤں ویسٹ ممبئی کا پندرہواں ودارلعلوم امام احمدرضا گوریگاؤں ویسٹ کا دوسرا سالانہ عظیم الشان پروگرام بنام امام احمدرضا تعلیمی کانفرنس 8 فروری 2025 بروز سنیچر بعد نماز مغرب سے دیر رات تک دارالعلوم امام احمدرضا موتی لال نگر نمبر 2 گوریگاؤں ویسٹ ممبئی میں پوری کامیابی کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا

بعد نمازِ مغرب مدرسے کے سامنے خاندان گلی میں جلسے کا آغاز قاری سید شعیب صاحب قبلہ متعلم دارالعلوم محبوب سبحانی کرلا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پھر ادارے کے طلبہ اور نگراں حافظ رمضان علی نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے

پھر ادارے کے سابق متعلم حضرت حافظ و قاری آزاد حسین نے مجمع سے بہت ہی اچھوتے انداز میں خطاب کیا بعدہ خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ قاری ایوب رضا صاحب قبلہ خطیب و امام سنی بڑی مسجد موتی لال نگر نمبر 2 کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں حضرت علامہ ایوب رضا قادری صاحب کے شان دار خطاب کے فوراً بعد ناظم اجلاس حضرت مولانا سرفراز برکاتی صاحب قبلہ نے کانفرنس کے خصوصی نعت خواں بلبل باغ مدینہ جناب زاہد رضا صاحب قبلہ ممبئی کو مائک پر آنے کی دعوت دی

جناب زاہد رضا صاحب قبلہ نے اپنی مد بھری آواز سے حمد و نعت و منقبت کے اشعار پیش کرکے سامعین کے دلوں کو جیت لیا سامعین نے بھی خوب داد و تحسین سے نوازا پھر ناظم اجلاس نے مقرر خصوصی عالمی شہرت یافتہ خطیب ماہر زبان و قلم سیاح ایشیاء و یورپ مفکر اسلام حضرت علامہ محمد فروغ القادری صاحب قبلہ جنرل سیکریٹری ورلڈ اسلامک مشن انگلینڈ کو مائک پر آنے کی دعوت دی

حضرت نے اپنے مخصوص انداز میں اصلاح معاشرہ پر شان دار خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو خاص کر نوجوانوں کو صحیح راستے پر چلنے اور دینی و عصری علوم حاصل کرنے کی تلقین کی اور بالخصوص عشق رسول اور مدارس دینیہ پر شان دار خطاب کیا

علامہ صاحب کے خطاب کے بعد بانئ جلسہ انجمن پیغامِ اعلیٰ حضرت گوریگاؤں کے صدر حضرت قاری شمشاد احمد رضوی صاحب سربراہ اعلیٰ دارالعلوم امام احمدرضا موتی لال نگر نمبر 2 گورےگاؤں ویسٹ ممبئی نے جلسے میں شرکت فرما تقریباً سو سے زائد علمائے کرام ائمہ مساجد و نظمائے مدارس عربیہ

اور عوام اہل سنت خصوصیت کے ساتھ حضرت علامہ عرفان القادری صاحب غوثیہ مسجد میٹھا نگر، حضرت علامہ غلام مصطفے صاحب دارالعلوم غریب نواز ملاڈ، حضرت علامہ آفتاب القادری صاحب رضا مسجد لکشمی نگر، حضرت علامہ کامل جانی صاحب اسٹیشن مسجد گوریگاؤں، عالیجناب انجینئر توفیق وارثی صاحب ناظم اعلیٰ مرکزی دارالعلوم غریب نواز ملاڈ ،حضرت قاری غلام سید صاحب مدرس ادارہ ہذا، حضرت قاری سعود انور صاحب مدرس ادارہ ہذا

حضرت قاری سرتاج عالم صاحب ادارہ ہذا، حضرت مولانا نسیم اختر صاحب گوریگاؤں ،حضرت علامہ نازش رضا صاحب گوریگاؤں، و دیگر مہمانوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا، بعدہ صلاہ وسلام و حضرت علامہ محمد فروغ القادری صاحب قبلہ کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا

رپورٹ، سیداستخار

جنرل سیکریٹری انجمن پیغامِ اعلیٰ حضرت

ایجوکیشنل ٹرسٹ گوریگاؤں ویسٹ ممبئی*+91989248637*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *