اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ سکچھمتا کے دستور میں قومی اساتذہ تنظیم نے ترمیم کی اٹھائی مانگ

Spread the love

اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ (سکچھمتا) کے دستور میں قومی اساتذہ تنظیم نے ترمیم کی اٹھائی مانگ

درجہ اول تا پنجم کے اساتذہ سے اردو کے 80 سوالات پوچھنا ہی منصفانہ : محمد رفیع

مظفر پور، 24/ جنوری (وجاہت، بشارت رفیع)

لوکل باڈی (نیوجت) اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ کے تعلق سے بہار اسکول خصوصی اساتذہ دستور 2023 کے اصول 4 کے ہدایت میں ترمیم کر درجہ اول تا پنجم میں اردو اساتذہ سے حصہ-3 (عمومی مضامین) کی جگہ اردو کے 80 سوالات پوچھنے کا درخواست قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار، نائب وزیر اعلی بہار جناب تیجسوی پرساد یادو و چیف سیکریٹری بہار جناب عامر سبحانی سے ایک مکتوب ارسال کی ہے

جناب محمد رفیع نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسکول خصوصی اساتذہ دستور 2023 کے اصول 4 کے پیش نظر، محکمہ تعلیم کی طرف سے لوکل باڈی کے اساتذہ کے لئے اہلیتی امتحان کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق BPSC TRE-2 ,BPSC TRE-1 کے لیے مقرر کردہ نصاب کے مطابق ہوگا۔

نصاب میں تجویز کردہ کل 150 سوالات کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درجہ 1-5 کے اساتذہ کے سوال کے زمرے کے حصہ 3 میں عمومی مضامین کے 80 سوالات پوچھے جانے ہیں۔ یاد رہے کہ درجہ 1-5 میں اساتذہ کو دو زمروں میں بحال کیا جاتا ہے، جنرل اور اردو۔ بہار حکومت نے ریاست کے تمام اسکولوں میں اردو زبان کی درس و تدریس کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی طور پر اردو اساتذہ کو بھی بحال کیا ہے۔ لہذا، درجہ 1-5 کے اردو اساتذہ کے لئے سوالات کے حصہ 3 میں عام مضامین کے بجائے متعلقہ مضمون اردو سے 80 سوالات پوچھنا منصفانہ عمل ہوگا۔


محمد رفیع نے عاجزانہ طور پر وزیر اعلی بہار، نائب وزیر اعلی بہار و چیف سیکریٹری بہار سے درخواست کی ہے کہ براہ کرم فارم بھرنے کی تاریخ، یکم فروری 2024 سے قبل بہار اسکول کے خصوصی اساتذہ کے دستور 2023 کے اصول 4 میں ترمیم کر اساتذہ کو سہولتیں فراہم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *