ہومی چلڈرن اسکول میں پرچم کشائی و ثقافتی پروگرام کا ہوا انعقاد

Spread the love

ہومی چلڈرن اسکول میں پرچم کشائی و ثقافتی پروگرام کا ہوا انعقاد

ملک کا آئین ہمیں مساوی مواقع فراہم کرتا ہے : محمد رفیع

مظفر پور، (وجاہت، بشارت رفیع) 75 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہومی چلڈرن اسکول، چک الہ داد، مشہری، مظفر پور میں ایم وجاہت رفیع ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈایریکٹر محمد سمیع نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اسکول کے کیمپس میں اسکول طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

اس موقع پر اسکول کے ڈایریکٹر، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو جمہوریہ ملک بنے آج 75 سال ہو گئے

یہ ہمارے جشن یومِ جمہوریہ کو دوبالا کر دیا ہے۔ جناب رفیع نے کہا کہ ہم یومِ جمہوریہ کیوں مناتے ہیں، ہم اپنے مجاہدین آزادی کو اور ملک کے آئین کو یاد کرنے کے لیے اس طرح کے جشن کا انعقاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 1949 کو ہندوستان کے آئین کو قبول کر لیا گیا تھا جو 26 جنوری 1950 کو ملک اور ملک کے تمام شہریوں پر نافذ ہوا۔ جناب رفیع نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کا آئین کل 2 سال 11 مہینے اور 18 دنوں میں مکمل ہوا

جس میں 395 آرٹکل، 8 شیڈول اور 22 حصے ہیں۔ جناب رفیع نے کہا کہ ملک کا آئین سیکولر، سماجوادی جمہوریت کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں انصاف، تعلیم، اپنے مطابق مذہب کو ماننے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور مساوی مواقع کا حقوق فراہم کرتا ہے۔

پروگرام میں ریٹایرڈ ٹیچر ماسٹر الحاج محمد عظیم، امام جامع مسجد چک الہداد حافظ محمد یاسر، پرنسپل ہومی چلڈرن اسکول محمد شاہ نواز، محمد قیص، طفیل احمد، صحافی محمد عمران، محمد ذاکر، محمد اعجاز عرف چمن، رخسار پروین، پشپانجلی کماری، تارا مس، محمد ارشاد عرف پٹو ڈاکٹر، محمد رضوان، محمد نفیص، محمد مسلم، محمد مزمل، محمد وجاہت رفیع، محمد بشارت رفیع اور بڑی تعداد میں عورتوں اور بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہوئے ثقافتی پروگرام میں بیسٹ ڈانس کے لیے اول مقام پری کماری، حکیما پروین، عبدالملک، بست اسپیچ کے لئے محمد عدنان، نور سائبا، افسانہ خاتون وغیرہ کو اعجاز سے نوازا گیا اس کے ساتھ ہی رافیہ ناز، ادیبا ترنم، انم فاتمہ، حیرت فردوس، محمد عرش، عبداللہ نیاز آئزہ فاطمہ، یاسر توسیف، پریانشو کمار، ارپیتا کماری اور رشبھ آنند وغیرہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *