نامور شاعر ارشد مینا نگری کی مغفرت کے لیے دعائیہ وتعزیتی نشست

Spread the love

نامور شاعر ارشد مینا نگری کی مغفرت کے لیے دعائیہ وتعزیتی نشست

پریس ریلیز دربھنگہ

شہر دربھنگہ کے قلب میں واقع جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے احاطہ میں ڈاکٹر عبد الودود قاسمی کی قیادت میں اردو زبان و ادب کے مشہور ومعروف شاعر جناب ارشد مینا نگری کی مغفرت وایصال ثواب کے لیے ایک تعزیتی ودعائیہ مجلس پروفیسر ذوالفقار انور کی صدارت میں منعقد کی گئی، جس میں متعدد شعراء،ادبا اور اساتذہ شریک ہو کر مرحوم کی علمی وادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ ان کے حق میں دعائے مغفرت کی،

واضح رہے کہ پہلے مدرسہ کے طلباء نے قرآن خوانی کی بعدہ حافظ لئیق منظر واجدی نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے رقت آمیز دعا فر مائی،دعاؤں کے بعد تعزیتی خطاب کا سلسلہ شروع ہوا

محفل سے خطاب کرتے ہوۓ ناظم مجلس ڈاکٹر عبد الودود قاسمی (صدر شعبہ اردو سی ایم بی کالج گھو گھر ڈیہا مدھوبنی بہار) نے ارشد مینا نگری صاحب کی ادبی خدمات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اپنی علمی وادبی خدمات اور یک موضوعاتی شاعری کی وجہ سے اردو قبیلے میں اپنی ایک منفرد شخصیت کے حامل شخص وشاعر تھے

موصوف بنیادی طور پر استاد تھے درس وتدریس کے علاوہ زندگی کے آخری سانس تک اردو کی زلفوں کو سنوارتے رہے

آپ کی تقریباً 30 تیس سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں،ساتھ ہی آپ کی شخصیت اور شاعری پرمشتمل کئی اہل علم دانش کی کئی تنقیدی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں

اس کے علاوہ متعدد معیاری ادبی رسائل میں آپ پر خصوصی گوشے شائع ہو چکے ہیں،جسےاہل علم ودانش نے خوب سراہا ہے موصوف مجھے بے حد عزیز رکھتے تھے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر احسان مکرم پوری نے اپنے ذاتی تعلقات اور روابط کی بناپر موصوف کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خرد نوازی ان کی سادگی شرافت اور اعلیٰ ظرفی کا تفصیل سے ذکر جمیل کیا۔

اظہار تعزیت پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر منور راہی،اسسٹنٹ پروفیسر آر این کالج پنڈول ۔

پروفیسر مسرور عالم ،پروفیسر ابصار عالم ،پروفیسر سعود عالم،پروفیسر خبیر عالم،معروف شاعر مشتاق دربھنگوی،طالب صدیقی،مشتاق اقبال،حسان جاذب،منظرالحق منظر صدیقی،حافظ محمد ثاقب ضیاء ،حافظ محمد عابد حسین ،ایڈ ووکیٹ عرفان احمد پیدل،نداعارفی،خون چندن پٹوی

ایڈووکیٹ محمد جمشید عالم ،معروف سماجی کا رکن نصرت عالم وارڈوپارشد،ڈاکٹر محمد سرفرازعالم،ایڈووکیٹ محمد شاہد اطہر، ،نداعارفی،تنویرعالم،ایڈووکیٹ خورشید عالم،جنید عالم،شہباز انور وغیرہ نے اپنے تاثرات کا اظہار فرماتے ہوۓ موصوف کی مغفرت کی دعا فرمائی۔

کئی شاعروں نے منظوم تعزیتی قطعات بھی پیش کئے،اس موقعہ پر شہرکے لوگوں کے علاوہ مدرسہ کے طلباء بھی شریک رہے،آخر میں سینٹر کے ناظم محمد سہیل ظفر آۓ ہوۓ تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کئے، ناظم مجلس ڈاکٹر قاسمی نے صدر مجلس کی اجازت سے مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *