البرکات ٹرسٹ ٹھاکر گنج کی ایم پی جاوید صاحب سے خصوصی ملاقات

Spread the love

البرکات ٹرسٹ ٹھاکر گنج کی ایم پی جاوید صاحب سے خصوصی ملاقات :

البرکات ٹرسٹ ٹھاکر گنج کے ممبران نے ڈاکٹر جاوید ممبر آف پارلیمنٹ سے خصوصی ملاقات کرکے سیمانچل کی تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

البرکات ٹرسٹ کے ڈائریکٹر مولانا شیر محمد مصباحی نے اپنے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹرسٹ کا مقصد خاص سیمانچل کی نئی نسل میں تعلیمی بیداری لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی فی الحال ایک ادارہ بنام دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں چل رہا ہے اور ایک بڑے ادارے کے لیے بڑی سی زمین کی فراہمی میں ٹرسٹ دن رات کوشاں ہے۔

یہ ایک ایسا ادراہ ہوگا جہاں طلبہ کو عالم بنانے کے ساتھ ساتھ دسویں بارہویں تک کی تعلیم بھی دلائے گا۔ پھر طلبا کی دل چسپی کے مطابق، اعلیٰ تعلیم کے لیے انہیں بڑے دینی جامعات یا یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا۔

ٹرسٹ علاقہ سیمانچل میں ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں سے مسلمانوں کے دیگر معاملات بھی حل ہوں۔

جیسے: مسائل شرعیہ کے لیے دار الافتا، آپسی اختلافات اور لوگوں کو بے جا مقدمات سے نکالنے کے لیے دار القضا، نئی نسل کی تعلیمی اور اقتصادی امور کے حل کے لیے کانسلنگ سینٹر وغیرہ وغیرہ۔ موقع پر موجود عالی جناب پرویز صاحب، ماسٹر آزاد صاحب، جرنلسٹ ذکی صاحب، نے بڑی مسرت کا اظہار کیا اور ہر کے تعاون کرنے کے نیک عزم کا اظہار ک

یا۔ اس نشست میں یہ حضرات بھی موجود رہے؛ مولانا اویس صاحب رکن البرکات ٹرسٹ، نور عالم، جناب نوشاد صاحب وغیرہم

اس ٹرسٹ کا مقصد خاص سیمانچل کی نئی نسل میں تعلیمی بیداری لانا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *