عبدالسلام انصاری کے مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بننے سے مظفر پور میں ہے خوشی کی لہر
عبدالسلام انصاری کے مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بننے سے مظفر پور میں ہے خوشی کی لہر
مظفر پور، (وجاہت، بشارت رفیع)
سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری اب مدرسہ بورڈ کے سیکریٹری ہو گئے ہیں۔ اس بات کی خبر ملتے ہی مظفر پور میں خوشی کی لہر ہے۔
سابق ضلع پارشد محمد رضوان، مکھیا عارف الرحمن عرف سبن جد یو رہنما ابرار الحسن عرف لال بابو ، راجد رہنما محمد سمیع وغیرہ نے جناب انصاری محکمہ کے فیصلہ کو قابل تعریف بتایا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارک باد پیش کیا۔
تمام سماجی، سیاسی و ملی رہنماؤں نے ایک ساتھ جناب انصاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی متحرک اور قابل افسر ہیں انہیں جو بھی موقع ملا ہے اس کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔ ان کی قابلیت دیکھ کر ہم یہ یقین کرتے ہیں کہ بہت جلد وہ حکومت کے کسی بڑے سیاسی عہدہ پر ہوں گے۔
تمام رہنماؤں نے ایک آواز میں یہ بھی کہا کہ جناب انصاری نے جس طرح اردو اور مسلمانوں کی خدمت کی ہے اس سے ظاہر ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح اپنی خدمات سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔
Pingback: مدرسہ بورڈ میں سیکریٹری و اگزامینیشن کنٹرولر کی جگہ نئی بحالی پر محمد رفیع نے اٹھایا سوال